اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر کے آٹھ اضلاع میں نائٹ کرفیو

کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے جموں و کشمیر انتظامیہ نے کل یعنی 9 اپریل 2021 سے آٹھ اضلاع میں نائٹ کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Covid 2nd wave: Night curfew in eight districts, including Srinagar
Covid 2nd wave: Night curfew in eight districts, including Srinagar

By

Published : Apr 8, 2021, 10:49 PM IST

جموں کشمیر میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ کو انتظامیہ نے سنجیدگی سے لیتے ہوئے سخت ترین اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سلسلے میں انتظامیہ نے جموں و کشمیر کے آٹھ اضلاع کے شہری علاقوں میں کل سے نائٹ کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جموں و کشمیر کے آٹھ اضلاع میں نائٹ کرفیو

جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر کے دفتر نے ٹویٹ کرکے اس کی اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ جموں، ادھمپور، سری نگر، بڈگام، بارہمولہ، اننت ناگ اور کپواڑہ میں کل سے نائٹ کرفیو نافذ رہے گا'۔

ٹویٹ میں لکھا گیا کہ ایل جی نے ڈویژنل انتظامیہ کو کل سے نائٹ کرفیو لگانے کا حکم جاری کیاہے۔ کل یعنی نو اپریل سے شام دس بجے سے صبح چھ بجے تک ان اضلاع کے اربن لوکل باڈیز کے میونسپل احاطے میں نائٹ کرفیو لگایا جائے گا۔ اس ٹویٹ میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ دیگر اضلاع پر بھی خاص نظر رکھی جائے گی'۔

واضح رہےجموں کشمیر میں کورونا وائرس کے معاملوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ گزشتہ کئی روز سے کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ وہیں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں یو ٹی میں 835 نئے معاملے درج ہوئے ہیں۔ گزشتہ چھ ماہ میں ایک دن میں یہ سب سے زیادہ معاملے ہے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details