جموں و کشمیر انتظامیہ نے منگل کے روز خطے کے آٹھ اضلاع میں عائد شبانہ کرفیو میں توسیع کر کے تمام اضلاع میں کرفیو کا اعلان کیا ہے۔
سماجی رابطہ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے جموں و کشمیر کے لیفٹنینٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ "کورونا کرفیو اب جموں و کشمیر کے تمام اضلاع میں عائد کیا گیا ہے۔ رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا'۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ 'عوامی ٹرانسپورٹ میں بھی صرف 50 فیصد مسافروں کو سفر کرنے کی اجازت ہوگی۔ بازاروں میں بھی 50 فیصد دکانوں کو کھولنے کی اجازت دی جائے گی۔