سرینگر: نیشنل رورل ہیلتھ مشن کے مینیجنگ ڈائریکٹر یاسین احمد چودھری نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر میں بچوں کی شرح اموت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ ایسے میں یوٹی میں بچوں کی اموات کی شرح میں 3 فیصد کمی آئی ہے جو کہ حوصلہ افزا بات ہے۔ وہیں نوزائید بچوں کہ دیکھ بھال کے لیے ہر ضلع ہسپتال میں خصوصی این آئی سی یو قائم کیے جائیں گے۔ ان باتوں کا اظہار این ایچ ایم کے منیجنگ ڈائریکٹر یاسین احمد چودھری نے سرینگر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔
نوزائید بچوں کی دیکھ بھال کے لیے ہر ضلع ہسپتال میں آئی سی یو قائم کیے جائے گے انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کے ہر ضلع ہسپتال میں نوزائید بچوں کی بہتر دیکھ بھال اور علاج ومعالجہ کے لیے این آئی سی یونٹ قائم کیے جائیں گے تاکہ بچوں کی بہتر نگہداشت ممکن ہو سکے۔ICU for Newborn Babies مزید پڑھیں:
یاسین چودھری نے کہا کہ جموں وکشمیر میں آپریشن کے ذریعے بچوں کی شرح پیدائش 60 فیصد تک جا پہنچی ہے جو کہ ملک کی دیگر ریاستوں اور یوٹیز کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ہیلتھ مشن اس کا سنجیدگی سے نوٹس لیا ہے جب کہ سرکاری ہسپتالوں میں سیزرئین طریقے سے ہونے والی ڈیلوریوں کا آڈیٹ بھی کیا جائے گا۔
سیزرئین ڈیلیوریوں کے حوالے میں انہوں نے کہا کہ سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں صورتحال تشویش ناک ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ نجی ہسپتال میں پیسے کمانے کے لیے نارمل کو سیزرئین ڈیلیوری میں تبدیل کیا جاتا یے۔ پریس کانفرنس کے دوران یاسین چودھری نے 6 جون سے ایس کے آئی سی سی سرینگر میں منعقد ہونے والے ایم سی ایچ کنکلو کے بارے میں بھی میڈیا کو جانکاری دی۔