اننت ناگ: جموں و کشمیر کے مختلف مقامات پر آج این آئی اے کی جانب سے چھاپہ ماری کی جارہی ہے۔ سرکاری ذرائع نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) نے مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کئی مقامات پر چھاپے مارے۔جس میں اننت ناگ، کولگام، پونچھ اور جموں و کشمیر کے کئی دیگر اضلاع میں چھاپے مارے گئے ۔ذرائع کے مطابق یہ چھاپہ عسکریت پسندی سے جڑے ایک کیس کے سلسلہ میں مارا گیا ہے۔
نصر اللہ پورہ میں چھاپہ ماری وادی کے مختلف مقامات پر این آئی اے کا چھاپہ ضلع بڈگام کے علاقہ نصر اللہ پورہ میں این آئی اے کی جانب سے چھاپہ ماری کی گئی اس دوران نصر اللہ پورہ سے ایک لڑکے کو حراست میں لیا گیا۔ ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے بات کرتے ہوئے کہا کہ نصر اللہ پورہ میں چھاپہ ماری کے دوران نوجوانوں سے پوچھ تاچھ کی گئی۔ اس دوران این آئی اے کی ٹیم کے ساتھ فوجی جوان، اور مقامی پولیس اہلکار بھی موجود تھے۔ یاد رہے کہ نصراللہ پورہ میں آج کئی گھروں پر چھاپے مارے گئے جہاں سے کئی موبائل فون بھی برآمد کیے گئے۔
وادی میں این آئی اے کا چھاپہ این آئی اے کی جانب سے جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ،سریگفوارہ ،اتھسو اور کھرم علاقہ میں محمد اقبال حاجی کے گھر پر منگل کی علی الصبح چھاپہ مارا گیا اس دوران مذکورہ شخص کے گھر کی باریک بینی سے تلاشی لی گئی۔ جس دوران کچھ وہیں قومی تحقیقاتی ایجنسی(این آئی اے) کی ایک ٹیم نے پولیس اور سی آر پی ایف کی مدد سے کیموہ کولگام کے رامپور علاقہ میں رؤف احمد شیخ ولد غلام نبی شیخ کے گھر پر چھاپہ مارا، ذرائع کے مطابق چھاپوں کے دوران ایک شخص کو موقعہ پر ہی گرفتار کیا گیا ہے۔ قومی تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے جموں و کشمیر کے ضلع شوپیاں کے ترینج اور گنڈہادو علاقے میں چھاپہ ماری جاری ہے۔این آئی اے کی ٹیم پولیس اور سی آر پی ایف کے تعاؤن سے ان مقامات پر پہنچی اور چھاپہ مار کارروائی شروع کی گئی ۔ابھی یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ شوپیاں کے ان دو علاقوں میں کس کے یہاں چھاپے مارے گئے۔
یہ بھی پڑھیں :NIA Raids In Shopian شوپیاں میں این آئی اے کا چھاپہ