اردو

urdu

ETV Bharat / state

NIA Raids at Multiple Locations in Kashmir: کشمیر میں مختلف مقامات پر این آئی اے کے چھاپے - وادی کے 9 مخلتف علاقوں میں چھاپا ماری

قومی تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے وادی کے 9 مخلتف مقامات پر چھاپہ ماری کی گئی۔ NIA Raids in Kashmir

کشمیر میں کئی مقامات پر این آئی اے کے چھاپے
کشمیر میں کئی مقامات پر این آئی اے کے چھاپے

By

Published : Feb 16, 2022, 11:48 AM IST

Updated : Feb 16, 2022, 2:07 PM IST

قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے بدھ کے روز وسطی، شمالی اور جنوبی کشمیر میں متعدد مقامات پر چھاپے مارے۔NIA raids multiple locations in Kashmir

ذرائع کے مطابق این آئی اے کے اہلکاروں نے پولس اور سی آر پی ایف کی مدد سے سرینگر کے باراں پتھر بٹہ مالو، باغ مہتاب ہاؤسنگ کالونی، کپواڑہ کے کرالپورہ علاقے، بارہمولہ کے سوپور، پلوامہ کے پانپور، اور ضلع اننت ناگ میں چھاپے مارے۔ ایجنسی کی جانب سے وادی کےکم ازکم نو مخلتف علاقوں میں چھاپے ڈالے گئے ہیں۔
National Investigation Agency (NIA) carried out searches


ذرائع کا کہنا تھا کہ "این آئی اے کے اہلکاروں نے سرینگر کے بٹہ مالو کے علاقے باراں پتھر میں اعجاز احمد وانی (درزی) ولد غلام نبی وانی کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا۔ ان کی رہائش گاہ سے پانچ موبائل فون ضبط کیے گئے ہیں۔ Five mobile phones were seized

علاوہ ازیں بٹہ مالو کے علاقے سرسید آباد میں فیضان مشتاق بٹ (طالب علم) ولد مشتاق احمد بٹ کے گھر کی تلاشی لی۔ اس کارروائی میں انکی رہائش گاہ سے ایک موبائل فون ضبط کیا گیا ہے تاہم کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔

NIA Raids in Kashmir

ذرائع کے مطابق "سرینگر کے باغ مہتاب علاقے میں این آئی اے کے اہلکاروں نے عمران احمد خان ولد محمد رفیق خان کے رہائشی مکان کی بھی تلاشی لی۔ ڈل گیٹ میں ایجنسی نے جنوبی کشمیر کے کولگام کے علاقے کھل نور آباد کے رہائشی بلال احمد ملک کے رہائش گاہ پر چھاپہ مارا جہاں وہ بحیثیت کرایہ دار رہ رہے ہیں۔ بلال احمد پیشے سے سی ڈی ہسپتال سرینگر میں لیب ٹیکنیشن ہے۔

اسی طرح جنوبی کشمیر کے کونہ بل پانپور علاقے میں این آئی اے نے عارف احمد راتھر ولد حبیب اللہ راتھر کے گھر پر چھاپہ مارا جو پیشہ سے پلمبر ہے۔ وہیں ضلع اننت ناگ میں این آئی اے کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس انیل کمار کی سربراہی میں ٹیم نے اننت ناگ پولیس کے ساتھ مل کر مٹی پورہ مٹن کے رہنے والے غلام راتھر ولد عبدالغفار راتھر اور عبدالرشید ڈار ولد محمد رمضان ڈار کے گھروں پر چھاپہ مارا۔NIA Raids at Multiple Locations in Kashmir

شمالی کشمیر میں این آئی اے کی ٹیم نے سوپور پولیس کے ساتھ بومئی علاقے میں درپورہ کے رہنے والے عرفان احمد میر ولد عبدالمجید میر کے گھر پر چھاپہ مارا۔ اسی طرح ایجنسی نے کپواڑہ کے رہنے والے غلام حسن نجار ولد عظیم نجار اور اسی ضلع کے لون ہرے کرالپورہ کے رہنے والے وسیم احمد میر ولد غلام نبی میر کے رہائشی مکانات کی تلاشی لی۔

یہ بھی پڑھیں :NIA Raid in Pulwama: این آئی اے نے پرائیویٹ ٹیچر کے رہائشی مکان پر چھاپہ مارا



واضح رہے کہ اس سے قبل گذشتہ رات کو اسٹیٹ انویسٹیگیشن ایجنسی (SIA) نے جنوبی اور وسطی کشمیر میں چھاپوں کے دوران جیش محمد کے مبینہ اوور گراؤنڈ ورکرز (OGWs) کے طور پر کام کرنے کے الزام میں دس افراد کو گرفتار کیا۔ یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ آج کی گئی چھاپہ ماری اور گزشتہ روز کی گرفتاریوں کے درمیاں کوئی تال میل ہے یا نہیں۔

NIA raids at multiple locations in Kashmir

Last Updated : Feb 16, 2022, 2:07 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details