اردو

urdu

ETV Bharat / state

NIA Raid in Kashmir کشمیر میں این آئی اے نے 13 مقامات پر چھاپے ڈالے - عسکریت پسندانہ کیس

قومی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے نے پیر کے روز عسکریت پسندانہ کیس کے سلسلے میں کشمیر میں 13 مقامات پر چھاپہ مار کارروائیاں انجام دی۔اس دوران چھاپہ مار ٹیم نے ڈیجیٹل اور قابل اعتراض مواد کو برآمد کرنے کا دعویٰ کیا۔

NIA Raids Across 13 Locations In Kashmir
کشمیر میں این آئی اے نے 13 مقامات پر چھاپے ڈالے

By

Published : May 15, 2023, 9:41 PM IST

سرینگر:نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے پیر کو وادی کشمیر میں سرگرم عسکریت پسندوں اور او جی ڈبیلو کے گھروں پر چھاپہ مار کارروائی انجام دی۔ اس دوران ٹیم نے ڈیجیٹل اور قابل اعتراض مواد کو برآمد کرنے کا دعویٰ کیا۔این آئی اے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ پیر کے روز کشمیر کے اننت ناگ، سرینگر، پلوامہ، شوپیاں اور بڈگام اضلاع میں عسکریت پسندانہ کیس کے سلسلے میں چھاپے مارے گئے۔ اس دروان مجرمانہ مواد اور دستاویزات ضبط کی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ این آئی اے نے ممنوعہ عسکریت پسند تنظمیوں جیش محمد، حزب المجاہدین، لشکر طیبہ، البدر ، القاعدہ، اور لشکر طیبہ کے سرگرم عسکریت پسندوں، ان کے اعانت کاروں، ہائبرڈ عسکریت پسندوں اور اوور گراؤنڈ ورکروں کے گھروں میں چھاپہ مار کارروائیاں انجام دی ہے۔یہ چھاپے ملیٹینٹ سازش کیس میں کیے گئے ۔

مزید پڑھیں:NIA Raids وادی کشمیر میں میں این آئی اے کی چھاپہ مار کاروائیاں جاری

ترجمان کے مطابق عسکریت پسند کا یہ کیڈر کشمیر میں پرتشدد سرگرمیوں کے علاوہ آئی ای ڈیز، فنڈز، منشیات، اور اسلحہ و گولہ بارود کو تقسیم کرنے میں ملوث پائے گئے تھے۔ترجمان نے کہا کیہ این آئی اے کی تحقیقات میں مزید انکشاف ہوا ہے کہ ڈرون کے ذریعے وادی کشمیر میں ان کیڈروں اور کارکنوں کو اسلحہ وگولہ بارود، دھماکہ خیز مواد، منشیات وغیرہ کی ترسیل میں پاکستان میں مقیم کارکن ملوث تھے۔

انہوں نے کہا کہ این آئی نے اس حوالے سے 21 جون 2022 میں ایک کیس درج کیا گیا تھا۔اس معاملے کی تحقیقات کے سلسلے میں این آئی اے نے روان مہینے کے آغاز سے 70 سے زیادہ تلاشی کارروئیاں انجام دی ہے

ABOUT THE AUTHOR

...view details