اردو

urdu

ETV Bharat / state

NIA Raids in Kashmir: این آئی اے نے ایک نابالغ اور اس کے والد پوچھ گچھ کیلئے حراست میں

قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے آج جموں و کشمیر کے مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائی انجام دی۔ اس دوران ٹیم نے ایک نابالغ لڑکے اور ان کے والد کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا۔NIA Raids in Kashmir

nia raid in kashmir ,father son detained
این آئی اے کے چھاپے میں ایک کمسن اور والد پوچھ کچھ کے لیے حراست میں

By

Published : Jun 24, 2022, 10:13 PM IST

سرینگر:قومی تحقیقاتی ایجنسی ( این آئی اے) نے عسکری فنڈنگ معاملے کے سلسلے میں آج سرینگر اور دیگر مقامات پر چھاپے مارے۔ اس دوران ٹیم نے ایک نابالغ لڑکے اور اس کے والد کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا۔ ذرائع کے مطابق جمعہ کے روز این آئی اے کے اہلکاروں نے اننت ناگ، بارہمولہ، بڈگام، بانڈی پورہ، پلوامہ، سوپور، سرینگر اور کٹھوعہ کے کچھ مقامات میں چھاپے مارے۔ NIA Raids in Kashmir

سرینگر میں این آئی اے نے فیصل سجاد نائیکو جس کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ نویں جماعت کا طالب علم ہے، کے رہائشی مکان پر چھاپہ مار کر فیصل اور اس کے والدین کے موبائل فون ضبط کر لیے۔ ذرائع نے بتایا کہ لڑکے کے ساتھ اس کے والد سجاد احمد نائیکو جو پیشہ سے ڈرائیور ہیں، کو این ٹیم نے پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا۔

تحقیقاتی ایجنسی کی ایک اور ٹیم نے ایک سابق عسکریت پسند سید فیاض احمد ولد سید غلام گیلانی ساکن بون پورہ چیوڑا بیروہ کو حراست میں لیا۔ وہیں بانڈی پورہ میں این آئی اے کے اہلکاروں نے عبدالمجید ڈار ولد علی محمد ڈار ساکہ چیک گنستان اور اویس احمد شیخ ولد عبدالرشید ساکن بنکوٹ کے گھروں پر چھاپہ مارا۔ چھاپوں کے دوران ٹیم نے موبائل اور دیگر مواد بھی ضبط کر لیا۔

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details