اردو

urdu

ETV Bharat / state

پلوامہ حملہ معاملے میں ایک اور گرفتاری - کشمیر نیوز

جموں کشمیر ضلع پلوامہ کے لیتہ پورہ علاقہ میں 14 فروری 2019 کو ایک خودکش حملے میں 40 سی آر پی ایف اہلکار ہلاک ہوئے تھے، اس معاملے کی تحقیقات قومی تحقیقات ایجنسی ( این آئی اے) کر رہی ہے۔

پلوامہ حملہ معاملے میں ایک اور گرفتار
پلوامہ حملہ معاملے میں ایک اور گرفتار

By

Published : Jul 7, 2020, 6:04 PM IST

این آئی اے نے اپنی تحقیقات جاری رکھتے ہوئے ایک اور ملزم کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے، جس کی شناخت بلال احمد کچھے والد غلام نبی کچھے ساکنہ حاجی بل کاکہ پورہ پلوامہ کے طور پر ہوئی ہے۔

این آئی اے کے مطابق بلال احمد کچھے نے جیش محمد کے عسکریت پسندوں کو اپنے گھر میں پناہ دینے کے ساتھ ساتھ عسکریت پسندوں کے معاون کے رابطے میں تھے۔ سیکیورٹی فورسز پر حملے کی تیاری کے دوران بلال کچھے نے عسکریت پسندوں کو موبائل فون بھی فراہم کیے تھے۔

ایجنسی کا مزید کہنا تھا کہ 'بلال کچھے کی جانب سے فراہم کیے گئے فون کا استعمال نہ صرف عسکریت پسندوں نے پاکستان میں بیٹھے ان کے اکاؤنٹ سے رابطہ کرنے کے لیے کیا بلکہ عسکریت پسند عادل احمد ڈار کی ویڈیو ریکارڈنگ بھی کی'۔

یہ ویڈیو ریکارڈنگ حملے کے بعد سوشل میڈیا اور واٹس ایپ پر وائرل ہو گئی تھی۔'گزشتہ روز بلال احمد کچھے کو این آئی اے کی اسپیشل عدالت جموں میں پیش کیا گیا جہاں اس کو مزید تفتیش کے لیے دس دن کے ریمانڈ پر بھیجا گیا۔ پلوامہ خودکش معاملے میں یہ این آئی اے کی جانب سے کی گی ساتویں گرفتاری ہے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details