اردو

urdu

ETV Bharat / state

میر واعظ اور نسیم گیلانی کو این آئی اے کی دوبارہ نوٹس - میر واعظ عمر فاروق

قومی تفتیشی ایجنسی این آئی اے نے علحیدگی پسند رہنماوں میر واعظ عمر فاروق اور نسیم گیلانی کے خلاف تازہ سمن جاری کی، جس میں ان سے کہا گیا کہ وہ ٹیرر فنڈنگ کیس میں پوچھ گچھ کے لیے پیش ہوں۔

Mirwaiz Umer

By

Published : Mar 15, 2019, 10:50 AM IST


میر واعظ عمر اور نسیم گیلانی کو رواں ماہ 18 اور 19 کو ٹیرر فیڈنگ کیس کی پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا گیا ہے۔

جس کے بعد میرواعظ عمرفاروق نے اپنے وکیل کے ذریعے ایجنسی کے نام تحریری طور پر جواب پیش کیا۔

اس جواب میں کہا گیا ہے کہ این آئی اے کے حکام دہلی کے بجائے سرینگر میں ایسا کرسکتے ہیں اور وہ اس سلسلے میں تعاون کے لیے تیار ہیں۔

واضح رہے کہ پلوامہ حملے کے پیش نظر مرکزی حکومت نے علیحدگی پسند رہنماؤں پر پابندی عائد کرتے ہوئی ان پر اپنا شکنجہ کس لیا ہے۔

رواں ماہ این آئی اے کی جانب سے کئی علیحدگی پسندوں کے گھروں میں چھاپہ مارا گیا جن میں میر واعظ بھی شامل ہے۔

این آئی اے کا کہنا ہے کہ 'چھاپہ ماری کے دوران انہیں کئی شدت پسند تنظیموں کے لیٹر ہیڈز کے باوجود کئی ایلکٹرانک ڈیوائسز جیسے لیپٹاپ، موبائل فون، پین ڈرائیو وغیرہ ملے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details