نئی دہلی:نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے کہا کہ اس نے جماعت اسلامی کے چار اراکین کی گرفتاری کے خلاف ایک خصوصی عدالت میں چارج شیٹ داخل کی ہے، ان ملزمان پر جموں و کشمیر عسکریت پسندوں کو فنڈنگ معاملے کا الزام ہے۔ این آئی اے کے ایک اہلکار کے مطابق جن لوگوں کے خلاف چارج شیٹ داخل کی گئی ہے ان میں جاوید احمد لون، عادل احمد لون، منظور احمد ڈار اور رمیز احمد کونڈو شامل ہیں، یہ سبھی جموں و کشمیر کے گاندربل ضلع کے رہنے والے ہیں۔ Jamaat-e-Islami J&K terror funding case
اہلکار نے کہا کہ چارج شیٹ غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ، اسلحہ ایکٹ اور تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت داخل کی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ جماعت اسلامی جموں و کشمیر کے اراکین اور کیڈرز کے خلاف یہ مقدمہ 28 فروری 2019 کو غیر قانونی انجمن کے طور پر اعلان کرنے کے بعد بھی جموں و کشمیر میں علیحدگی پسندی اور علیحدگی پسند سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر درج کیا گیا تھا۔