این آئی اے کے ایک افسر کا کہنا ہے کہ 'دہلی کے رہنے والے جہاں زیب سامی، کشمیری خاتون حنا بشیر، حیدرآباد کے رہنے والے عبدالباسط اور پونے سے تعلق رکھنے والی سعدیہ نور شیخ اور نبیل صدیق کھتری کے خلاف آج دہلی کی ایک عدالت میں چارج شیٹ پیش کی گئی۔'
کشمیری خاتون سمیت 5 کے خلاف چارج شیٹ دائر
قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے بدھ کے روز دہلی کی ایک عدالت میں ایک کشمیری خاتون سمیت پانچ افراد کے خلاف چارج شیٹ دائر کر دی ہے۔ ان پر الزام ہے کہ وہ کالعدم تنظیم دولت اسلامیہ خراسان کے رابطے میں تھے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ 'ان پر یہ الزام ہے کہ وہ کالعدم تنظیم آئی ایس کے پی کے رابطے میں تھے اور مرکزی حکومت کے خلاف مہم چلا رہے تھے۔ وہ سماج کو مذہبی بنیاد پر بانٹنے کی کوشش کر رہے تھے۔ ان کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعات کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔ ان پر یو اے پی اے بھی ایڈ کیا گیا ہے'۔
قابلِ ذکر ہے کہ دہلی کے رہنے والے سامی اور ان کی کشمیری اہلیہ حنا کو رواں برس مارچ کی آٹھ تاریخ کو جنوبی دہلی کے جامعہ نگر علاقے سے حراست میں لیا گیا تھا۔ ان پر اسلامک اسٹیٹ کے پروپیگنڈا میگزین سوات الہند کے فروری کے شمارے کو شائع کرنے اور تشہیر کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔