نئی دہلی: نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے جمعرات کے روز دو ملزمین کے خلاف چارج شیٹ داخل کی ہیں، جنہیں گزشتہ برس جولائی میں القاعدہ سے وابستگی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ مرکزی ایجنسیوں کی معلومات کی بنیاد پر سی سی بی حکام کی ایک ٹیم نے تلک نگر میں ایک کرائے کے مکان پر چھاپہ مارا اور 24 سالہ اختر حسین کو گرفتار کیا، جو جنوری 2020 سے فوڈ ڈیلیوری ایجنٹ کے طور پر کام کر رہا تھا۔ اس کی جانکاری کی بنیاد پر این آئی اے حکام بعد ازاں اس کے ساتھی عبدالعلیم مونڈل کو گرفتار کیا جو مغربی بنگال کا رہائشی ہے جو تمل ناڈو کے سیلم میں گارمنٹس فیکٹری میں کام کرتا تھا۔
NIA chargesheets two with Al-Qaeda links مبینہ طور پرالقاعدہ سے تعلق رکھنے کے الزام میں چارشیٹ داخل - NIA files chargesheet
این آئی اے نے مبینہ طور پر القاعدہ سے تعلق رکھنے کے الزام میں دو افراد کے خلاف چارج شیٹ داخل کی۔ NIA chargesheets two with Al-Qaeda links
مبینہ طور پرالقاعدہ سے تعلق رکھنے کے الزام میں چارشیٹ داخل
این آئی اے کی ایک ریلیز میں دعویٰ کیا گیا کہ ملزمان نے نوجوانوں کو کشمیر اور افغانستان کے صوبہ خراسان میں دہشت گردی کی تربیت کے لیے بھیجنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ ملزمان نے نوجوانوں کو بھارت میں فرقہ وارانہ تشدد بھڑکانے کے لیے اکسایا۔ این آئی اے نے دعویٰ کیا کہ ملزمین کے کہنے پر بہت سے مشتبہ مواد برآمد کیے ہیں۔