سرینگر:قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے ممنوعہ عسکری تنظیم لشکر طیبہ کی ذیلی تنظیم دی ریزسٹنس فرنٹ (ٹی آر ایف) سے وابستہ باسط احمد ڈار کو اشتہاری قرار دے کر اس کا سراغ دینے والے شخص کو دس لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔ ایجنسی سے اشتہار جاری کرتے ہوئے باسط کا پتہ دینے والے کو نہ صرف انعام کا وعدہ کیا ہے بلکہ اس کی شناخت مخفی رکھے جانے کا بھی وعدہ کیا ہے۔ باسط احمد ڈار جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کے ریڈونی پائین علاقے کا رہائشی ہے۔
این آئی اے نے اشتہار کے ذریعے کہا ہے کہ ’’باسط احمد ڈار کے بارے میں جو بھی اطلاع فراہم کرے گا اس کو بطور انعام دس لاکھ روپیہ دئے جائیں گے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا ہے کہ ’’پتہ دینے والے کا نام صغیہ راز میں رکھا جائے گا۔‘‘ قابل ذکر ہے کہ باسط احمد ڈار سیکورٹی ایجنسیز کو متعدد کیسوں میں انتہائی مطلوب ہے اور اس کی بڑے پیمانے پر تلاش بھی جاری ہے۔ باسط ڈار (RC-32/2021/NIA/DLI) معاملے میں ایجنس کو مطلوب ہے۔