اردو

urdu

ETV Bharat / state

NHRC Cases in JK این ایچ آر سی میں جموں وکشمیر کے دو سو مقدمے زیر سماعت - اسٹیٹ ہیومن رائٹس کمشن جموں و کشمیر

جموں و کشمیر تنظیم نو قانون کے اطلاق کے بعد جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کے متعلق مختلف شکایات نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن میں درج ہوئی ہیں۔ مرکزی حکومت کے مطابق 5 اگست 2019 کے بعد 1164 کیسز درج کیے گئے ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Mar 14, 2023, 10:42 PM IST

سرینگر:مزکری سرکار نے آج کہا کہ نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن میں جموں کشمیر سے متعلق دو سو شکایات ایسے ہے جو گزشتہ چار برسوں سے زیر سماعت ہے۔ مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ نیتی آنند رائے نے آج پارلیمنٹ میں کہا کہ اکتوبر 2019 تا 2022 کے درمیان نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن (این ایچ آر سی) میں جموں کشمیر سے 1164 مقدمے درج ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان مقدمات میں کمیشن میں دو سو کیسز زہر سماعت ہے جبکہ بقایا کیسز کی سماعت مکمل کرکے ان پر مختلف ہدایت دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پانچ اگست سنہ 2019 کو جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد مرکزی حکومت نے سٹیٹ ہیومن رائٹس کمیشن کو ختم کیا تھا۔اس کمیشن کے چیئرمین جموں کشمیر کے سابق جج ہوا کرتے تھے اور سرینگر مین واقع پرانی اسمبلی کمپلس میں اس کا دفتر ہوتا تھا جہاں چیئرمین کے علاوہ ممبران بھی ہوتے تھے۔اس کمیشن میں جموں کشمیر کے لوگ انسانی حقوق کے متعلق شکایات کا اندراج کرکے انصاف کی امید کرتے تھے۔کمیشن کو ختم کرنے کے وقت اس میں 3100 کے قریب شکایات درج تھی جو ان دنوں سرکار الماریوں میں دھول کی نظر ہوئی ہے۔

مرکزی وزیر مملکت نے کہا کہ جموں کشمیر تنظیم نو قانون 2020 کے نفاذ کے بعد جموں کشمیر میں انسانی حقوق کے متعلق شکایات کا ازالہ آین آیچ آر سی کر رہی ہے اور قانون کے مطابق این ایچ آر سی کو ہی یہ اختیارات ہے۔ وزیر نے کہا کہ جب جموں کشمیر میں ایس ایچ آر سی کو ختم کیا گیا تو اس وقت کمیشن میں 765 شکایات زیر سماعت تھے۔

یہ بھی پڑھیں:جموں و کشمیر حقوق انسانی کمیشن میں درج شکایات کا کیا ہوگا؟


موصوف وزیر نے کہا کہ جموں کشمیر تنظیم نو قانون 2019 کے نفاذ سے جموں کشمیر پروٹکشن آف ہیومن رائٹس 1997 منسوخ ہوا جس سے سٹیٹ ہیومن رائٹس کمیشن ختم کیا گیا۔ موصوف وزیر نے مزید بتایا کہ جموں کشمیر پروٹکشن آف ہیومن رائٹس 1997 کے خاتمے کے بعد جموں کشمیر میں پروٹکشن آف ہیومن رائٹس 1993 کا نفاذ عمل میں لایا گیا جس سے نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن کو جموں کشمیر کے مقدموں پر سماعت کے اختیار دئے گئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details