اردو

urdu

ETV Bharat / state

NGO Terror Funding case چھاپہ ماری کے دوران مجرمانہ دستاویزات اور ڈیجیٹل مواد ضبط ، ا ین آئی اے

قومی تحقیقاتی ایجنسی نے منگل کے روز چار اضلاع میں عسکریت پسندی کو فروغ دینے کی خاطر فنڈز اکھٹا کرنے سے متعلق چھاپے ڈالے گئے ۔اس دوران مجرمانہ دستاویزات اور ڈیجیٹل مواد برآمد کیا گیا ہے۔

ngo-terror-funding-case-incriminating-documents-and-digital-materials-seized-during-raids-nia
چھاپہ ماری کے دوران مجرمانہ دستاویزات اور ڈیجیٹل مواد ضبط ، ا ین آئی اے

By

Published : Aug 1, 2023, 9:06 PM IST

سرینگر: قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے ) نے منگل کی صبح کشمیر کے چار اضلاع میں چھاپے ڈالے جس دوران مجرمانہ دستاویزات اور ڈیجیٹل مواد برآمد کیا گیا ہے۔

این آئی اے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ کشمیر میں عسکریت پسندوں کی مالی معاونت کے نیٹ ورک کو تباہ کرنے کی خاطر منگل کے روز قومی تحقیقاتی ایجنسی نے چار اضلاع میں ملیٹینسی کو فروغ دینے کی خاطر فنڈز اکھٹا کرنے سے متعلق چھاپے مارے۔انہوں نے کہا کہ سرینگر، بڈگام، کپواڑہ اور پلوامہ اضلاع میں سات مقامات پر ٹرسٹوں اور جموں وکشمیر کولیشن آف سیول سوسائٹیز سے وابستہ افراد کے ٹھکانوں کی تلاشی لی گئی ۔

انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کولیشن آف سیول سوسائٹیز کالعدم دہشت گرد تنظیموں کے لئے فنڈز اکھٹا کرنے میں ملوث ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ اس این جی او سے وابستہ کارڈنیٹر خرم پرویز اور ان کے ساتھ عرفان معراج سے منسلک مقامات پر چھاپہ مار کارروائیوں کو انجام دیا گیا۔

موصوف ترجمان نے بتایا کہ تحقیقات کے دوراون منکشف ہوا کہ جموں وکشمیر کولیشن آف سیول سوسائٹیز بیرون ملک مقیم مختلف خیراتی اداروں سے فنڈز اکھٹا کرنے اور ان پیسوں کا استعمال جموں وکشمیر میں دہشت گردی کو پھیلانے کے لئے استعمال میں لاتے تھے۔انہوں نے مزید بتایا کہ تحقیقات کے بعد این آئی اے نے امسال خرم پرویز اور معراج کی گرفتاری عمل میں لائی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مزید تحقیقات کے دوران معلوم ہوا ہے کہ جموں وکشمیر کولیشن آف سیول سوسائٹیز اور گرفتار ملزمان وادی میں پتھراو کے لئے نوجوانوں کو اکسانے کی خاطر فنڈز جمع اور تقسیم کرنے میں سرگرم اور منظم طریقے سے ملوث تھے اور وہ جموں وکشمیر میں سرگرم مختلف عسکریت پسند تنظیموں کے ساتھ کام کر رہے تھے۔این آئی اے نے 8 اکتوبر 2020 کو اس سلسلے میں ایک کیس درج کیا تھا ۔

مزید پڑھیں:NIA Raids in Kashmir پلوامہ اور شوپیان میں این آئی اے کی چھاپہ مار کارروائی

ترجمان کے مطابق منگل کے روز مختلف مقامات پر تلاشی کے دوران مالی لین دین سے متعلق کئی ڈیجیٹل آلات اور مجرمانہ دستاویزات ضبط کے گئے۔انہوں نے کہا کہ یہ مقدمہ بعض این جی اوز، ٹرسٹوں ، سوسائٹیز اور دیگر تنظیموں کی سرگرمیوں سے متعلق ہے جو ملک کے اندر اور باہر فنڈز اکھٹا کرنے میں ملوث رہے ہیں اور کشمیر میں عسکریت پسندانہ اور علیحدگی پسند سرگرمیوں کو بڑھاوا دینے کی خاطر ملی ٹینٹ اور علیحدگی پسند تنظیموں کو پیسے منتقل کر رہے ہیں۔

بتادیں کہ این آئی اے نے پہلے ہی اس معاملے میں جموں و کشمیر، دہلی اور بنگلور میں 23 مقامات پر تلاشی لی ہے

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details