اردو

urdu

ETV Bharat / state

Newborn Dies Due to alleged negligence of doctors: ڈاکٹروں کی مبینہ لاپرواہی سے نومولود کی موت، لواحقین کا احتجاج - احمد اسپتال سرینگر میں نومولود کی موت

’’نومولود کی بگڑتی حالت کو دیکھ کر ہسپتال انتظامیہ نے بچے کو جی بی پنتھ ہسپتال منتقل کرنے کی صلاح دی اور وہاں کچھ وقت کے علاج کے بعد 31 جولائی کی شام نوزائدہ نے آخری سانس لی۔‘‘

ڈاکٹروں کی مبینہ لاپرواہی سے نومولود کی موت، لواحقین کا احتجاج
ڈاکٹروں کی مبینہ لاپرواہی سے نومولود کی موت، لواحقین کا احتجاج

By

Published : Aug 1, 2022, 2:02 PM IST

Updated : Aug 1, 2022, 7:16 PM IST

سرینگر: سرینگر کے ایک نجی اسپتال - احمد ہسپتال - میں ڈاکٹروں کی مبینہ لاپرواہی کی وجہ سے ایک نو مولود کی موت واقع ہوئی ہے۔ Newborn Dies Allegedly Due to negligence of doctors in Srinagarبچے کا والد، رشتہ داروں کا الزم ہے کہ ’’احمد ہسپتال انتظامیہ اور وہاں موجود ڈاکٹروں کی لا پرواہی کی وجہ سے بچے کی موت واقع ہو گئی۔‘‘ چند روز قبل جنوبی کشمیر کے ترال علاقے کی ایک حاملہ خاتون کو نجی ہسپتال میں داخل کیا گیا جہاں (سیزیرین) سرجری انجام دے کر خاتوں نے بچہ کو جنم دیا۔

بچے کے رشتہ داروں کے مطابق بچہ صحت مند تولد ہوا اور 28 تاریخ کو نوجولود کو ایک ٹیکہ لگایا گیا جس کے بعد ٹیکے کی جگہ بچے کو سوجن پیدا ہوئی۔ Newborn Dies at Pvt Hospital in Srinagar, Kins Allege Doctors Negligence بچے کی بگڑتی حالت کو دیکھ ہسپتال انتظامیہ نے بچے کو جی بی پنتھ ہسپتال منتقل کرنے کی صلاح دی اور وہاں کچھ وقت کے علاج کے بعد 31 جولائی کی شام بچے نے آخری سانس لی۔

بچے کے رشتہ داروں نے احمد ہسپتال میں موجود ڈاکٹروں، نیم طبی عملہ اور ہسپتال انتظامیہ کے خلاف سخت احتجاج کیا۔ احتجاج کے دوران جذباتی مناظر بھی دیکھنے کو ملے۔ احتجاجیوں نے ہسپتال انتظامیہ پر الزم عائد کرتے ہوئے کہا کہ ’’بچے کی موت صرف اور صرف ڈاکٹروں کی لاپرواہی سے ہوئی۔ Newborn dies at Ahmad hospital in srinagarٹیکہ دئیے جانے سے قبل بچہ ٹھیک تھا جونہی بچے کو ٹیکہ لگایا گیا۔ ابیسیس ہونے کے ساتھ ہی بچے کی حالت خراب ہوئی۔‘‘

انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بچے کو جی بی پنتھ اسپتال منتقل کرنے کے لیے نہ تو ہسپتال انتظامیہ نے ایمبولینس فراہم کی اور نہ ہی کسی ڈاکٹر کو بچے کے ساتھ بھیجنے کی زحمت گوارہ کی۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال انتظامیہ نے سرجری کے اپنے تمام پیسے وصول تو کئے لیکن آپریشن انجام دینے کے بعد بچے کی کسی قسم کی دیکھ بھال نہیں کی گئی۔

بچے کے والد نے ’’ڈاکٹروں کی غفلت شعاری اور لاپرواہی‘‘ کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔ پولیس نے اس حوالے سے کیس درج کر کے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

Last Updated : Aug 1, 2022, 7:16 PM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details