سرینگر: محکمہ سیاحت نے سرینگر کے قلب و تجارتی مرکز لال چوک میں نئے سال کی آمد پر ایک موسیقی کی تقریب منعقد کی۔ سال نو کی اس تقریب میں سینکڑوں شہریوں سمیت بڑی تعداد میں سیاحوں نے شرکت کی اور خوب لطف اٹھایا۔ اس موقعے پر محکمہ سیاحت و ضلع انتظامیہ نے لال چوک کو مصنوعی لائٹنگ سے رنگین بنایا۔ وہیں مقامی موسیقاروں نے مختلف گانے گا کر حاضرین کو محظوظ کیا۔ نئے سال کی اس تقریب کے لیے پولیس و سی آر پی ایف اہلکار بھی تعینات کیے گئے تھے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقع پیش نہ آئے۔
یاد رہے کہ ماضی میں لال چوک میں اس نوعیت کی تقاریب کا انعقاد نہیں کیا جاتا تھا، تاہم اسماٹ سٹی پروجکٹ کے تحت لال چوک کی جدید کاری اور زیب و آرائش کے بعد اس کی رونق دوبالہ ہوگئی۔ انتظامیہ کی مختلف تقاریب لال چوک میں منعقد کی جارہی ہے۔ لال چوک سیاحوں کے لیے بھی جاذب نظر بند گیا۔
اس تقریب میں شرکت کرنے والے ایک شہری نے بتایا کہ لال چوک میں نئے سال کی آمد کے جشن کا انعقاد نہیں کیا جاتا تھا، تاہم ایل جی انتظامیہ نے یہ تقریب منعقد کرکے اس بات کا ثبوت دیا کہ لال چوک میں صورت حال بہتر ہوئی ہے اور اسماٹ سٹی کے تحت جدید کاری سے شہر کی رونق بھی بڑھ گئی ہے۔