جموں و کشمیر کے لیفٹینٹ گورنر منوج سنہا کی صدارت میں انتظامی کونسل نے ڈل اور نگین جھیلوں میں قائم ہاوس بوٹس کے لئے نئی پالیسی کو منظوری دیتے ہوئے مالکان کو 30 روز میں تمام ہاوس بوٹس کو رجسٹر کروانے کی ہدایت دی ہے۔
پالیسی کے مطابق نگین اور ڈل جھیلوں میں 910 ہاوس بوٹس کو پائیدار آپریشن اور جھیلوں کے ماحول کو پاک رکھنے کے لیے بائو ڈاجیسٹرز اور فائر سیفٹی لگانا لازمی ہے۔
پالیسی کے مطابق سیاحوں کے لئے ہاوس بوٹ میں کچن، فرنیچر، لاجنگ اور دیگر سہولیات رکھنا ضروری ہے جبکہ ہر ہاوس بوٹ کے لئے شکارہ بھی رکھنا ضروری ہے۔ تاہم اس پالیسی میں مالکان کو ہاوس بوٹ کی مرمت اور ڈونگا اور کروز بوٹس کی بحالی کو منظوری دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
مجھے ملک کے لیے خطرہ بتا کر پاسپورٹ نہیں دیا گیا: محبوبہ مفتی
پالیسی کے تحت ناظم سیاحت کی سربراہی میں ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ جو جھیلوں کی حفاظت اور کنزرویشن کے لئے نگرانی کرے گی۔