سرینگر: صارفین کو با اختیار بنانے کے لئے کشمیر پاور ڈسٹریبیوشن کارپویشن لمیٹد (کے پی ڈی سی ایل) نئے کنکشن کے لئے درخواست دینے والے تمام ممکنہ صارفین کو پری پیڈ بنیادوں پر رجسٹر کرے گا۔کارپوریشن کے ایک ترجمان نے بتایا کہ پاؤر سیکٹر میں بہتر اصلاحات کئے جانے کے سلسلے میں کئے گئے اس اہم قدم سے نئے کنکشن کے لئے درخواست دینے والے صارفین کو بل کی ادائیگی کے لئے پری پیڈ والے سمارٹ میٹرس فراہم کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ صارفین کے پی ڈی سی کی ویب سائٹ پر آن لائن ایپلائی کرسکتے ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ صارف کو اسمارٹ میٹر کو متحرک کرنے کے لئے منظور شدہ لوڈ کے مطابق سیکورٹی اور پہلا پری پیڈ ریچارج جمع کرنا ہوگا۔بیان کے مطابق لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پہلے ہی 27 فروری کو سمارٹ میٹر بل سہولیت ایپ لانچ کی ہے تاکہ شفافیت کے ایک نئے دور کا آغاز کیا جاسکے۔