اردو

urdu

ETV Bharat / state

تفسیر بیان الفرقان کے نئے ایڈیشن کی رسم اجرائی - کشمیری زبان کا مستند اور مقبول عام تفسیر

کشمیری زبان میں قرآن پاک کے پہلے اور مستند تفسیر ’’بیان الفرقان‘‘ کی سرینگر میں جمعہ کو رسم اجرائی انجام دی گئی۔

تفسیر بیان الفرقان کے نئے ایڈیشن کی رسم اجرائی
تفسیر بیان الفرقان کے نئے ایڈیشن کی رسم اجرائی

By

Published : Sep 25, 2020, 8:05 PM IST

وادی کے معروف عالم دین میر واعظ کشمیر مرحوم مولانا محمد یوسف شاہ (رح) کے کشمیری زبان کا مستند اور مقبول عام تفسیر ’’بیان الفرقان‘‘ کا خوبصورت اور نئے ایڈیشن کی رسم اجرائی انجام دی گئی۔

انجمن نصرت الاسلام سرینگر نے ایک مقامی کتب خانے کے باہمی اشتراک سے کشمیری زبان کے اس نئے اور دلکش تفسیر قرآن کی رسم اجرائی انجام دی۔

میر واعظ مرحوم مولانا محمد یوسف شاہ (رح) نے جس انداز میں قرآن پاک کا کشمیری زبان میں تفسیر بیان کیا ہے اس سے نہ صرف روح کو تازگی فراہم ہوتی ہے، بلکہ قرآن مجید کی ہر ایک آیت مبارکہ کو اپنی مادری زبان میں بہتر طور سمجھنے کا موقع فراہم ہوتا ہے۔

تفسیر بیان الفرقان کشمیریوں کے لئے ایک اہم سرمایہ ہے کیونکہ مادری زبان کشمیری کا یہ پہلا مستند تفسیر مانا جاتا ہے۔

یہ بات عیاں ہے کہ قرآن پاک عالم انسانیت کے لئے راہ ہدایت اور ضابطہ حیات ہے۔ قرآن کریم وہ لافانی کتاب ہے جس میں دین و دنیا کے تمام اسرار و رموزات واضح ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details