عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں جموں کشمیر میں 65 افراد کی موت ہوئی ہے۔ وہیں مثبت معاملوں میں بھی بتدریج اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ آج 4 ہزار 352 افراد میں اس وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، ان چوبیس گھنٹوں کے دوران اس مہلک بیماری سے 3 ہزار 537 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔
نئے معاملوں کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں کورونا وائرس کے معاملوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 2 لاکھ 24 ہزار 898 ہو گئی ہے، اب تک یو ٹی میں اس جان لیوا وبا سے 2 ہزار 847 اموات ہوئی ہیں جبکہ 1 لاکھ 71 ہزار 350 افراد اس وائرس سے صحت یاب ہوئے ہیں۔گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وادی کشمیر میں 2 ہزار 644 میں کورونا وائرس پایا گیا ہے۔