اردو

urdu

ETV Bharat / state

'پردھان منتری آواس یوجنا اسکیم سے مستحقین ہی محروم'

پردھان منتری گرام آواس یوجنا کے تحت غریب اور مستحقین کو گھر کی تعمیر کے لیے پیسے دیے جاتے ہیں لیکن ہندواڑہ کے قلم آباد علاقہ کے رہنے والے فیاض احمد نے کہا کہ' محکمہ رورل ڈیو لپمینٹ نے اب تک ان کا نام اس زمرے میں شامل نہیں کیا ہے جبکہ اس اسکیم کا فائدہ ایسے لوگوں کو بھی مل رہا ہے جو اس کے مستحق نہیں ہیں۔

needy people are deprived from Pradhan Mantri Awas Yojana scheme
پردھان منتری آواس یوجنا اسکیم سے مستحقین ہی محروم

By

Published : Jan 21, 2021, 9:37 PM IST

پردھان منتری گرام آواس یوجنا اسکیم کے تحت جہاں ہر غریب افراد کے ذاتی مکانات کی تعمیر کے لیے حکومت ان کی مدد کر رہی ہے۔ وہیں، اس معاملے میں دیہی ترقیات محکمہ پر دھاندلی کا بھی الزام عائد کیا جا رہا ہے۔ ہندواڑہ میں قلم آباد کے فیاض احمد کا کہنا ہے کہبہت سے غریب اور مستحق افراد کو 'اس اسکیم کا کوئی فائدہ نہیں مل رہا ہے۔ جب کہ محکمہ رورل ڈیولپمنٹ کے افسران مستحق افراد کے حق کو چھین کر اثر رسوخ والوں کو اس اسکیم کا فائدہ پہنچاتے نظر آرہے ہیں۔'

پردھان منتری آواس یوجنا اسکیم سے مستحقین ہی محروم

شمالی قصبہ ہندوارہ کے قلم آباد علاقہ کے رہنے والے فیاض احمد نے ای ٹی و ی بھارت کے نامہ نگار کو بتایا کہ' گذشتہ چھ برس سے وہ ایک ٹین شیڈ میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ گزارا کر رہے۔ گرچہ کئی بار اس تعلق سے رورل ڈیولپمنٹ افسران تک یہ بات پہنچائی گئی ہے لیکن انہیں مستحق افراد کے زمرے میں نہیں شامل کیا گیا اور نہ ہی ان کا نام لسٹ میں درج کیا گیا۔

جبکہ دیگر لوگوں کو اس زمرے میں شامل کیا گیا اور انہیں 'پردھان منتری آواس یوجنا اسکیم ' کے تحت رقوم بھی فراہم کئے گئے۔ گرچہ ایک جانب محکمہ رورل ڈیولپمنٹ بڑے بڑے دعوے کر رہی ہے لیکن زمینی سطح پر غریب اور مستحق افراد کو اس اسکیم کا کوئی فائدہ نہیں مل رہا ہے۔ ان مستحق افراد کا حق چھین کر دیگر اثر و رسوخ والوں کو دیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:جموں: کٹھوعہ میں کانگریس کی ٹریکٹر ریلی کو روکا گیا

مستحق افراد نے بذریعہ میڈیا گورنر انتظامیہ سے اور ضلع ترقیاتی کشمنر کپوارہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس مسئلے کی طرف توجہ دے کر ان غریب اور مستحق افراد کی مدد کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details