سرینگر: جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس نے ہڈیوں اور جوڑوں کے واحد اور کلیدی ہسپتال کے آگ کی بھیانک واردات میں خاکستر ہونے پر زبردست صدمے اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ National Conference Members of Parliament
پارٹی کے اراکین پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ، ایڈووکیٹ محمد اکبر لون اور جسٹس (ر) حسنین مسعودی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ برزلہ ہسپتال کا اس طرح خاکستر ہونا جموں وکشمیر کے شعبۂ صحت کے لیے ایک بہت بڑا دھچکا ہے۔ Bone and Joint Hospital Barzullah in Srinagar
انہوں نے مقامی لوگوں ،فائرسروس، انتظامیہ اور پولیس کو خراج تحسین پیش کیا، جنہوں نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر تمام مریضوں کو بحفاظت باہر نکالا اور دوسرے ہسپتالوں میں منتقل کیا۔ NC MPs express anguish
انہوں نے کہا کہ ہڈیوں اور جوڑوں کے واحد ہسپتال ہونے کی وجہ سے نہ صرف پوری وادی بلکہ لداخ، کرگل، خطہ چناب، پیرپنچال یہاں تک کہ جموں سے بھی لوگ علاج و معالجہ کے لیے یہاں آتے تھے۔
اُن کے مطابق اس ہسپتال میں مریضوں کے لیے تمام سہولیات میسر رہا کرتی تھی یہاں بڑی بڑی جراحیاں روز کا معمول ہوا کرتی تھیں۔
اراکین پارلیمان نے انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ ہڈیوں اور جوڑوں کے مریضوں کے علاج و معالجہ کے لیے عارضی انتظام جنگی بنیادوں پر کریں اور ہسپتال ہٰذا کی مرکزی حیثیت مدنظر رکھتے ہوئے عارضی انتظام ہسپتال کے آس پاس ہی کیا جائے۔