سرینگر:نیشنل کانفرنس کے معاون جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مصطفیٰ کمال نے مرکزی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ اصل حقائق سے توجہ ہٹانے کے لیے مرکز کی جانب سے آئے روز نئے فرمان جاری کیے جاتے ہیں، جس سے عوام اکتا چکے ہیں جب کہ لوگوں میں بے چینی اور اضطراب دن دبدن بڑھ رہا ہے۔ ان باتوں کا اظہار ڈاکٹر مصطفیٰ کمال نے بدھ کے روز پارٹی ہیڈ کواٹر سرینگر میں کیا۔ Dr Mustafa Kamal Slams BJP Govt
انہوں نے کہا کہ مرکزی سرکار دو تہائی اکثریت سے وجود میں آئی ہے۔ ایسے میں بی جے پی کو کسی بات کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔ ملک اس وقت مختلف مسائل ومشکلات سے گھرا ہے۔ وہیں ملکی عوام کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر کے لوگ بھی مصائب و مشکلات سے جوج رہے ہیں۔ ایک جانب سے جہاں لوگ مہنگائی کی مار جھیل رہے ہیں، وہیں دیگر مسائل نے بھی لوگوں کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔ ایسے میں سرکاری عوام کو درپیش مشکلات و مسائل کا ازالہ کرنے کے بجائے لوگوں کا دھیان دیگر چیزوں سے بھٹکا رہی ہے۔