نیشنل کانفرنس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 'وفد نے ایل جی منوج سنہا کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، سیاسی رہنماؤں اور کارکنان کی نظر بندی، سرینگر - جموں شاہراہ کی مسلسل بندش اور لوگوں کو دی جارہی راشن میں کٹوتی کے بارے میں آگاہ کیا۔'
بیان میں کہا گیا ہے کہ این سی رہنماؤں نے ایل جی پر زور دیا کہ وہ برف باری کے بعد پیدا شدہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے انتظامیہ کاروائیوں میں بغیر کسی تاخیر کے تیزی لائیں۔ اس موقع پر آنے والے وفد کو اس بات کا یقین دلایا گیا کہ وفد کی جانب سے رکھے گئے مطالبات کو حل کیا جائے گا۔
اس میں کہا گیا ہے کہ لیفٹیننٹ گورنر نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ سرینگر تصادم میں ہلاکتوں کی تحقیقات کے لیے ایک تحقیقی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے تاکہ بدگمانی ختم ہوسکے۔