اردو

urdu

ETV Bharat / state

’مواقع فراہم کرنے پر خواتین ہر میدان میں سبقت لے جا سکتی ہیں‘

ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور عمرعبداللہ نے اپنے مشترکہ پیغام کے ذریعہ بارہویں جماعت کے امتحانات میں طالبات کی بہترین کارکردگی پر مبارک بادی پیش کرتے ہوئے کہا کہ اگر خواتین کو مواقع فراہم کیا جائے گا تو وہ ہر میدان میں سبقت لے جا سکتی ہیں۔

By

Published : Mar 8, 2021, 6:00 PM IST

Farooq Abdullah and Omar Abdullah
نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور نائب صدر عمر عبداللہ

نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور نائب صدر عمر عبداللہ نے بارہویں جماعت کے امتحانات میں کامیاب ہونے والے طلباء خاص کر طالبات کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مواقع فراہم کیے جانے پر خواتین مختلف شعبے میں بھی سبقت لے جا سکتی ہیں۔

نیشنل کانفرنس کے صدر و نائب صدر کا خواتین کے لیے یہ پیغام اس وقت آیا ہے جب پیر کے روز دنیا بھر میں عالمی یوم خواتین منایا جا رہا ہے۔

نیشنل کانفرنس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور عمر عبداللہ نے بارہویں جماعت کے امتحانات میں کامیاب ہونے والے طلبا خاص کر طالبات کو مبارک باد پیش کیا ہے۔

باپ بیٹے نے اپنے مشترکہ پیغام میں کہا ہے کہ بارہویں جماعت کے امتحانات میں طالبات کی بہترین کارکردگی سے یہ بات واضح ہوجاتی ہے کہ اگر خواتین کو موقع فراہم کیا جائے گا تو وہ ہر میدان میں سبقت لے جا سکتی ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ جموں وکشمیر اسٹیٹ بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے پیر کے روز بارہویں جماعت کے امتحانی نتائج کا اعلان کیا، جن میں لڑکیوں نے ایک بار پھر بازی مار کر پہلی تین پوزیشنوں پر قبضہ برقرار رکھا ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details