اردو

urdu

ETV Bharat / state

NC Condemns Israel Attack in Palestine: فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت قابل مذمت، نیشنل کانفرنس

جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس نے فلسطین میں اسرائیلی بربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے فلسطینیوں کے خلاف جاری مظالم کو فوری طور روکنے کیلئے ٹھوس اور کارگر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔NC Condemns Israel Attack in Palestine

nc-condemns-israel-attack-in-palestine
فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت قابل مذمت، نیشنل کانفرنس

By

Published : Aug 9, 2022, 10:45 PM IST

سرینگر:جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس نے فلسطین میں اسرائیلی بربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے فلسطینیوں کیخلاف جاری مظالم کو فوری طور روکنے کیلئے ٹھوس اور کارگر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔NC Condemns Israel Attack in Palestine

پارٹی کے معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفےٰ کمال نے فلسطینی لوگوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیلی جارحیت کو ناقابل قبول اور ناقابل برداشت قرار دیا ہے۔

انہوں نے اسرائیلی دہشت گردی میں 29 معصوم فلسطینی شہریوں کے جاں بحق ہونے اور 300 کے قریب زخمی ہونے پر گہرے صدمے کا اظہار کیا۔انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کہا کہ اسرائیلی بربریت کیخلاف اقوام متحدہ کے اقدامات صرف اور صرف مذمتی بیانات تک ہی محدود ہیں اور عملی طور پر کوئی بھی اقدام نہیں کیا جارہا ہے۔

انہوں نے اس معاملے پر بڑے بڑے مسلم ممالک کی خاموشی کو بھی ہدف تنقید بناتے ہوئے سوال کیا کہ نامنہاد اسلامی مملکتیں کب تک امریکہ کی خوشنودی کیلئے فلسطینی مسلمانوں کیخلاف جاری اسرائیلی جارحیت کا تماشا دیکھتے رہیں گے؟

مزید پڑھیں:

شیخ مصطفےٰ کمال نے عالمی برادری، خاص طورپر اقوام متحدہ اورسلامتی کونسل کو اس بربریت کا فوری نوٹس لینے کی اپیل کی اور اسلامی ممالک پر زور دیا کہ وہ اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کریں اور اُمت مسلمہ کی حفاظت کیلئے ایک جُٹ ہوکر آگے آئیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details