لیفیٹننت گورنر منوج سنہا کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے چند ویڈیوز شیئر کیے گئے ہیں، جن میں ماحولیات کے تحفظ، سیاحت اور تقافت کو فروغ جیسی باتیں پیش کی گئی ہیں۔
سیاحت کے حوالے سے بھی ایک ویڈیو شیئر کیا گیا ہے۔ ویڈیو میں ڈل جھیل کے خوبصورت نظاروں کے علاوہ، چنار کے درخت، برفباری اور سنو اسکیٹنگ کے دلکش اور پُرکشش مناظر دکھائے گئے ہیں۔ وہیں ویڈیو کیپشن میں کہا گیا ہے کہ جموں و کشمیر ایک نئی راہ، مساوی ترقی، روشن خیال معاشرے کی شروعات ہوئی ہے۔
ماحولیات کے حوالے سے شیئر کیے گئے ویڈیو کیپش میں کہا گیا ہے کہ جموں و کشمیر میں جنگلات، آبی ذخائر اور قدیم ماحول کی حفاظت کے ساتھ ساتھ یونین ٹریٹری ترقی کی طرف گامزن ہے۔
یوم جمہوریہ کے پیش نظر سکیورٹی سخت
ویڈیو ٹویٹ میں کہا گیا کہ 'جنگلات، آبی ذخائر اور ماحولیات کی حفاظت کرتے ہوئے جموں و کشمیر ایک بہتر اور پائیدار ترقی کی طرف گامزن ہے۔ نیا جموں و کشمیر، بدلتا جموں و کشمیر #ریپبلیک ڈے'۔