اردو

urdu

ETV Bharat / state

نواکدل تصادم: ایک اور زخمی زندگی کی جنگ ہار گیا - محمد اشرف صحرائی

اس سے قبل 65 برس کے منظور احمد نامی شخص نے زخموں کی تاب نہ لا کر سرینگر کے ایس ایچ ایم ایس ہسپتال میں دم توڑ دیا۔ منظور احمد بھی تصادم کی جگہ پر رہائشی مکان کے گرنے سے زخمی ہوا تھا۔

دوسرا زخمی بھی دم توڑ گیا
دوسرا زخمی بھی دم توڑ گیا

By

Published : May 24, 2020, 1:28 PM IST

Updated : May 24, 2020, 4:52 PM IST

منظور احمد کے انتقال کے چند گھنٹے بعد فیاض احمد نامی ایک اور زخمی زندگی کی جنگ ہار گیا۔ فیاض احمد ولد محمد حفیظ بٹ کا تعلق نواکدل علاقے سے ہی ہے اور آج ایس ایم ایچ ایس ہسپتال میں انہوں نے دم توڑ دیا اور اس طرح سے آج صبح سے یہ دوسری موت واقع ہوئی ہے۔

دو قبل ایک 12 برس کا لڑکا باسم اعجاز ساکنہ کرن نگر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا تھا۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کی 19 تاریخ کو نوا کدل علاقے میں ہوئے تصادم کے دوران حزب المجاہدین کے دو عسکریت پسند ہلاک ہوئے تھے جن میں علیحدگی پسند رہنما محمد اشرف صحرائی کے فرزند جنید صحرائی بھی شامل تھے۔

سکیورٹی فورسز نے صحرائی کی ہلاکت کو حزب المجاہدین کے لیے ایک بڑا دھچکہ قرار دیا۔ نوا کدل انکاونٹر کے دوران متعدد مکانات زمین بوس کر دئے گئے جس میں رہائش پذیر سو کے قریب افراد بے گھر ہو گئے۔

مقامی لوگوں نے سکیورٹی فورسز پر جان بوجھ کر مکانات کو تباہ کرنے اور املاک لوٹنے کا الزام عائد کیا ہے۔

پولیس نے ان الزامات کے دفاع میں کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔ تاہم سکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ یہ مکانات گولیوں کے تبادلے کے دوران آگ لگنے سے منہدم ہو گئے تھے۔

Last Updated : May 24, 2020, 4:52 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details