سرینگر: جموں وکشمیر لیک کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جھیل ڈل کی نیوی گیشن چینلز کی بحالی کے حوالے کے منصوبے کے تحت کام شروع کیا گیا ہے۔ ایسے میں ابتدائی مرحلے میں 5 نیوی گیشن چینلز پر کھدائی کام ہاتھ میں لیا گیا اور ان پر ڈریجنگ کا کام بڑے شدومد سے جاری ہے۔ Dal Lake Navigation channels restoration work started
Dal Lake Navigation Channel ڈل جھیل میں نیوی گیشن چینلز کی بحالی کا کام شروع - نیوی گیشن چینلز ڈل جھیل
ڈل جھیل میں ایل سی ایم اے کی جانب سے پانچ نیوی گیشن چینلز کی بحالی کا کام شروع کیا گیا ہے۔ جن چینلز کی کھدائی جاری ہے ان میں ٹینگ باغ سے بخاری محلہ،ٹینگ باغ سے آنچاری محلہ، جلا محلہ سے شمشان گھاٹ،امام براہ حسن آباد سے گرپورہ اور بابہ ڈیم کی نیوی گیشن چینلز شامل ہیں۔Dal lake Navigation Channel Work Started
ایل سی ایم اے حکام نے کہا کہ ڈریجینگ کے بعد ان نیوی گیش چینلز کو 8 سے 9 فٹ تک بڑھایا جائے گا۔جب کہ یہ پہلی بار ہے کہ مذکورہ نیوی گیشن چینلز پر ڈریجنگ اور صفائی کا کام شروع کیا جاچکا ہے اور موجودہ چینلز کی اوسط چوڑائی 8 میٹر ہے جبکہ ملبہ اور دیگر فضلہ ہٹائے جانے کے بعد یہ تقریبا 10 میٹر تک بڑھا دی جائے گی۔
منصوبے کے تحت ایل سی ایم اے ڈل جھیل کے اندر 13 نیوی گیشن چینلز کو بحال کررہا ہے اور یہ ان مزکورہ چینلز کی بحالی امسال کے آخر تک مکمل کیا جائے گا۔
واضح ریے جن 5 نیوی گیشن چینلز پر ڈریجنگ کا کام اس وقت جاری ہے ان میں ٹینگ باغ سے بخاری محلہ،ٹینگ باغ سے آنچاری محلہ، جلا محلہ سے شمشان گھاٹ،امام براہ حسن آباد سے گرپورہ اور بابہ ڈیم کی نیوی گیشن چینلز شامل ہیں۔
مزید پڑھیں:LCMA Demolition Drive نگین اور ڈل جھیل کے آس پاس ایل سی ایم اے کی انہدامی کارروائی