سرینگر: پانچ ستمبر کو ملک بھر کے ساتھ جموں وکشمیر میں بھی یوم اساتذہ منایا گیا ہے۔ اس حوالے سے نجی اور سرکاری سطح پر کئی تقاریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ایسے میں سرکاری سطح پر سب سے بڑی تقریب ایس کے آئی آئی سی سرینگر میں منعقد ہوئی جہاں ایل جی منوج منوج سنہا نے مہمان خصوص کے طور شرکت کی۔ جبکہ چیف سیکرٹری، سکریٹری تعلیم، ڈائریکڑ اسکول ایجوکیشن اور جموں وکشمیر پولیس کے ڈی جی کے علاوہ مختلف اسکولوں کے پرنسپل صاحبان، اساتذہ اور طلبہ نے شرکت کی۔
اس خاص دن پر اساتذہ کی خدمات کو یاد کرکے انہیں خراج تحسن پیش کیا جاتا ہے، وہیں حوصلہ افزائی کے طور انہیں انعامات و اعزازات سے بھی نوازا جاتا ہے۔ اسی سلسلے کے تحت کشمیر صوبے کے 11 اساتذہ کو حوصلہ افزائی کے طور ایوارڈ سے نوازا گیا، جن میں ایک جسمانی طور خاص استاد بھی شامل ہیں ۔
اس موقعے پر ایل جی منوج سنہا کے اساتذہ کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ فکری اساس استور کرنے کے ساتھ ساتھ ملک کی معیشت میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں، تاہم انہوں نے لڑکیوں کی تعلیم پر زور دیتے کہ کہا اس پر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ کوئی بھی بچی بغیر تعلیم کے نہ رہے۔
اساتذہ قوموں کے معمار ہوتے ہیں اور کسی بھی معاشرے کی ترقی میں کلیدی رول ادا کرتے ہیں۔اس موقعے پر ایوارڈ حاصل کرچکے اساتذہ نے خوشی کا اظہار کیا اور کہا یہ ہمارے لئے قابل فخر لمحہ ہے کیونکہ حوصلہ افزائی سے مزید بہتر کام کرنے کی ترغیب ملتی ہے اور دیگر اساتذہ کو تحریک۔
اس مرتبہ جن 11 اساتذہ کو حوصلہ افزائی کے طور ایواڈ سے نوازا گیا۔ان میں 5 ٹیچرز کو یو ٹی سطح کے ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا،انہیں انعام کے طور 50 ہزار روپے کی نقدی، ایک 40 گرام چاندی کا تمغہ اور مومنٹو دیا گیا۔اس کے علاوہ دیگر 6 اساتذہ کو مومنٹو،میرٹ سرٹیفیکٹ اور ایک شال انعام کے طور دیا گیا۔
National Teacher's Day 2023 یوم اساتذہ پر ایل جی نے ٹیچرز کو ایوارڈ سے نوازا - ایل جی جموں وکشمیر منوج سنہا
ملک میں ہر سال پانچ ستمبر کو ڈاکٹر سرووپلی رادھا کرشنن کے یوم پیدائش کو اساتذہ کے قومی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔اس دن اساتذہ کی خدمات کا اعتراف کیا جاتا ہے اور طلبہ بھی اس دن کو اپنے اساتذہ کو تحائف پیش کرکے ان کے کام کی سراہنا کرتے ہیں۔
Published : Sep 5, 2023, 7:50 PM IST
|Updated : Sep 5, 2023, 9:39 PM IST
مزید پڑھیں:
- محنت اگر عادت بن جائے، کامیابی ضرور اس کا مقدر بن جاتی ہے، استاد ریاض احمد شیخ
- گیارہ اساتذہ یوٹی اور ایک قومی سطح کے ایوارڈ کیلئے منتخب
ڈائریکٹر اسکول ایجوکیش کشمیر تصدق حسین میر نے کہا کہ گزشتہ برس میں ایک لاکھ 22 بچوں کو سرکاری اسکولوں میں واپس لایا گیا ہے اور اس کے بعد تقریباً 86 ہزار بچوں کو سرکاری اسکول میں داخل کیا گیا اور یہ سلسلہ برابر جاری ہے۔
اس موقعے پر طلبہ نے رنگا رنگ تمدنی پروگرام بھی پیش کیا جس سے حاضرین کافی محظوظ ہوئے۔واضح رہے کہ جنوبی کشمیر کے ضلع اننت سے تعلق رکھنے والے استاد ریاض احمد شیخ کو بھی ان کی بہترین خدمات کے لیے اس مرتبہ صدر جمہوریہ کے ہاتھوں قومی ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا ۔