اردو

urdu

ETV Bharat / state

LG Sinha on Teachers’ Day: یوم اساتذہ کے موقع پر منوج سنہا کا تہنیتی پیغام - جموں کشمیر لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

قومی یوم اساتذہ کے موقع پر جموں کشمیر لیفٹیننٹ گورنر نے سابق صدر جمہوریہ ڈاکٹر سروپلی رادھا کرشنن کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں عظیم مفکر اور دانشور قرار دیا۔

ا
ا

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 5, 2023, 12:57 PM IST

سرینگر:جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے منگل کے روز یوم اساتذہ کے موقع پر اساتذہ کرام کے احترام میں ان کی کاوشوں کی ستائش کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ منوج سنہا نے سماجی رابطہ گاہ ایکس (سابق ٹویٹر) پر کہا: ’’اساتذہ کرام فکری اساس استوار کرنے کے ساتھ ساتھ ملک کی علمی معیشت میں اپنا کر دار ادا کر رہے ہیں۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ ملک میں ہر سال 5 ستمبر کو یوم اساتذہ کے طور پر منایا جاتا ہے، یہ دن سابق صدر جمہوریہ ہند اورعظیم مفکر و دانشور، ڈاکٹر سروپلی رادھا کرشنن کا یوم پیدائش ہے۔ منوج سنہا نے سماجی رابطہ گاہ ایکس پر کہا: ’’یوم اساتذہ کے موقع پر میں اساتذہ برادی کا احترام اور ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو فکری اساس استوار کرنے کے ساتھ ساتھ ملک کی علمی معیشت میں اپنا کر دار ادا کر رہے ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا: ’’میں اس موقع پر سابق صدر جمہوریہ اور عظیم ماہر تعلیم ڈاکٹر ایس رادھا کرشنن جی کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔‘‘

مزید پڑھیں:National Teacher's Award 2023 محنت اگر عادت بن جائے، کامیابی ضرور اس کا مقدر بن جاتی ہے، استاد ریاض احمد شیخ

یاد رہے کہ یوم اساتذہ کی مناسبت سے ملک بھر میں پر وقار تقاریب کا اہتمام کیا جاتا ہے جن میں ایک استاد کی عظمت و اہمیت پر روشنی ڈالی جاتی ہے۔ ملک کے تعلیمی اداروں میں خاص طور پر رنگا رنگ تقاریب کا اہتمام میں جاتا ہے اور طلباء اپنے پسندیدہ اساتذہ کو تحفے بھی پیش کرتے ہیں۔ جبکہ سرکاری سطح پر بھی مختلف محکمہ جات میں تقاریب کا اہتمام عمل میں لایا جاتا ہے۔ عالمی سطح پر 5 اکتوبر کو یوم اساتذہ منایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:National Teachers Day اساتذہ کا ملک کی تقدیر سنوارنے میں اہم کردار: وزیراعظم مودی

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details