اردو

urdu

ETV Bharat / state

تائیکوانڈو کے کھلاڑیوں کا احتجاج

تائیکوانڈو کوچ نے کہا کہ بنا کسی وجہ کے انڈور اسٹیڈیم کو بند کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے کھلاڑی کی پریکٹس متاثر ہو رہی ہے۔

تائیکوانڈو  کے کھلاڑیوں کا احتجاج
تائیکوانڈو کے کھلاڑیوں کا احتجاج

By

Published : Apr 1, 2021, 10:00 PM IST

جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں آج تائیکوانڈو کھیل سے وابستہ کھلاڑیوں نے سرینگر کی پریس کالونی میں سپورٹس کونسل کےخلاف کر احتجاج کیا۔

تائیکوانڈو کے کھلاڑیوں کا احتجاج

تفصیلات کے مطابق تائیکوانڈو کھیل سے وابسطہ درجنوں بچوں نے آج شام سرینگر کی پریس کالونی جمع ہوئے۔ ان کھلاڑی نے وردی پہن کر احتجاج کیا اور سپورٹس کونسل کے اس فیصلے کے خلاف جس میں پولو ویو سرینگر میں موجود انڈور سٹیڈم کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ انڈور اسٹیڈیم بند کرنے کے فیصلے سے ان کے مستقبل پر بُرا اثر پڑھے گا۔

تائیکوانڈو کوچ مظفر شیخ نے کہا کہ گزشتہ تین سالوں سے انڈور سٹیڈم میں پریکٹس کررہے تھے تو اچانک ایسا کیا ہوا کہ سٹیڈم کو بند کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ اسٹیڈیم کو دوبارہ کھول دیا جائے، تاکہ کھلاڑی پریکٹس کو جاری رکھ سکیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details