اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشمیر: قومی سطح کے فٹبال ٹورنامنٹ کا آغاز 27دسمبر سے

امسال وادی میں ہیرو آئی لیگ کے فٹبال میچ منعقد ہونے کے پیش نظر رئیل کشمیر فٹ بال کلب اور جموں و کشمیر فٹ بال ایسوسی ایشن کے باہمی اشتراک سے ایک قومی سطح کے فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

کشمیر: قومی سطح کے فٹبال ٹورنامنٹ کا آغاز 27دسمبر سے
کشمیر: قومی سطح کے فٹبال ٹورنامنٹ کا آغاز 27دسمبر سے

By

Published : Dec 25, 2020, 7:26 PM IST

پورے عالم کو یکجہتی اور امن کا پیغام دینے کی غرض سے رئیل کشمیر فٹ بال کلب اور جموں و کشمیر فٹ بال ایسوسی ایشن کے باہمی اشتراک سے مرکزی زیر انتظام خطے کا پہلا قومی سطح کا فٹ بال ٹورنامنٹ انعقاد کیا جا رہا ہے۔

رئیل کشمیر فٹ بال کلب کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان کے مطابق اس ٹورنامنٹ میں لداخ، جموں اور کشمیر سے اٹھارہ ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں اور رواں مہینے کی 27 تاریخ سے سرینگر کے ٹی آر سی اسٹیڈیم میں میچ کھیلے جائیں گے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’سنہ 2018 اور 2019 میں آئی لیگ ٹورنامنٹس کے بعد یہ پہلا بڑا ٹورنامنٹ ہوگا۔ میچ کے دوران عالمی وبا کے پیش نظر احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔‘‘

اس حوالے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کلب کے چیئرمین سندیپ چھٹو کا کہنا تھا کہ ’’ہم وادی میں فٹبال کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ ہم نہیں چاہتے کہ فٹ بال کے تئیں عوامی جوش میں کوئی کمی آئے۔‘‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ امسال وادی میں ہیرو آئی لیگ کے میچ نہیں ہو رہے اسی لیے ہم نے اس ٹورنامنٹ کو منعقد کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details