اردو

urdu

ETV Bharat / state

NIA Raids in Kashmir پلوامہ اور شوپیان میں این آئی اے کی چھاپہ مار کارروائی

جموں وکشمیر کے ضلع پلوامہ اور شوپیان میں قومی تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے چھاپہ مار کاروائیاں جاری ہے۔ NIA raids in Pulwama

پلوامہ اور شوپیان میں این آئی اے کی چھاپہ مار کارروائی
پلوامہ اور شوپیان میں این آئی اے کی چھاپہ مار کارروائی

By

Published : Aug 1, 2023, 7:56 AM IST

Updated : Aug 1, 2023, 10:48 AM IST

پلوامہ اور شوپیان میں این آئی اے کی چھاپہ مار کارروائی

پلوامہ: جموں وکشمیر میں عسکریت پسندوں کے مدد کرنے والے افراد پر قومی تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے کاروائیاں جاری ہے،جس کے تحت ایجنسی کی جانب سے آئے روز جموں وکشمیر کے محتلف مقامات پر چھاپہ مار کاروائیاں انجام دی جارہی ہیں۔ اس سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے قومی تحقیقات ایجنسی نے آج ضلع پلوامہ کے رہمو علاقے میں چھاپہ مار کارروائی کی، یہ چھاپہ مار کارروائی صبح سے ہی شروع کی گئی۔ پولیس اور سی آر پی ایف کی مدد سے چھاپہ مارا گیا۔ اطلاعات کے مطابق یہ چھاپہ مار کارروائی محمد اشرف کے گھر پر ماری گئی۔ اس دوران کاغذات کی چھان بین اور موبائل و دیگر الیکٹرانک چیزوں کی جانچ کی گئی۔

وہیں کاؤنٹر انٹیلی جنس کشمیر نے ضلع کے تین مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائی انجام دی جس میں دربگام، کریم آباد ،آینگُنڈ شامل ہے۔ وہیں قومی تحقیقاتی ایجنسی کی طرف سے جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں تازہ چھاپہ مار کاروائیاں کی گئی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق این آئی اے نے ضلع کے دچھی پورہ علاقے میں ساقب احمد ولد محمد مقبول کی رہائش گاہ پر چھاپے مارے اور تلاشی لی۔ بتا دیں کہ اونتی پورہ میں بھی کاؤنٹر انٹیلی جنس کشمیر کی جانب سے چھاپے مارے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: Militant Conspiracy Case جنوبی کشمیر کے محتلف مقامات پر این آئی اے کے چھاپے

ذرائع کے مطابق سی آئی کے پولیس اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس (CRPF) کے اہلکاروں نے بارہگام اور سیل اونتی پورہ میں چھاپہ ماری کی ہے جس دوران تین نوجوانوں کو پوچھ گچھ کے لیے گرفتار کر لیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق گرفتار نوجواں کی شناخت عادل احمد ولد مشتاق احمد، مزمل مظفر ڈار ولد مظفر احمد ساکن بارہگام اور جنید ولد غلام نبی ساکن سیل چرسو کے بطور کی گئی ہے۔ یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ عسکری سرگرمیوں میں ملوث افراد اور ان کی عسکری سرگرمیوں میں مدد کرنے والے افراد کے گھر پر چھاپے مار کارروائی انجام دی جارہی ہیں۔

Last Updated : Aug 1, 2023, 10:48 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details