سرینگر:نیشنل گرین ٹریبونل (این جی ٹی) نے جموں کشمیر انتظامیہ پر ضلع بڈگام میں دودھ گنگا نالہ کو آلودہ کرنے اور اس میں غیر قانونی طور کان کنی کرنے پر 35 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ این جی ٹی نے ہدایت دی ہے کہ یہ جرمانہ چیف سیکریٹری کی نگرانی میں بطور معاوضہ الگ اکاؤنٹ میں جمع کیا جائے اور اس کو ان ندیوں کی صفائی اور کوڑا کرکٹ ڈمپ کرنے میں خرچ کیا جائے۔ National Green Tribunal Imposes Fine on JK Admin
این جی ٹی میں سماجی کارکن راجہ مظفر بٹ نے عرضی دائر کی تھی کہ جموں و کشمیر انتظامیہ نے نالہ دودھ گنگا اور مامتھ میں غیر سائنسی بنیادوں پر پر کوڑا کرکٹ ڈمپ کر رہی ہے جس سے یہ نالے آلودہ ہو رہے ہیں اور ان سے ماحول و عوام کے صحت پر برے اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ NGT Imposes 35 Crore Rupees Fine on JK Admin
قابل ذکر ہے کہ یہ نالہ دودھ گنگا ضلع بڈگام سے ہوکر شہر سرینگر سے گزرتا ہے۔ انتظامیہ گزشتہ کئی دہائیوں سے اس نالہ میں چھانہ پورہ کے مقام پر شہر کا کوڑا کرکٹ ڈمپ کر رہی ہے جس کے متعلق راجہ مظفر بٹ نے این جی ٹی میں شکایت دائر کی تھی۔ این جی ڈی نے اس عرضی کی سنوائی کے دوران جموں کشمیر انتظامیہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامیہ نے ماضی میں بھی شدید لاپرواہی برتی ہے جس سے یہ نالے تباہ ہو گئے ہیں تاہم مستقبل میں انتظامیہ ایسے غلط طریقے اپنانے سے گریز کرے۔water bodies in Kashmir
مزید پڑھیں:سرینگر: رہنما خطوط کی خلاف ورزی، نجی ہسپتال انتظامیہ پر جرمانہ عائد
این جی ٹی نے پرنسپل سیکریٹری شہری ترقی کو اگلی سماعت یعنی 24 مئی سنہ 2023 کو حاضر رہنے کی ہدایت دی ہے جس دوران وہ کئے گئے اقدامات کی تفضیل دیں گے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل این جی ٹی نے ضلع بڈگام میں ندی نالوں سے باجری اور ریت کی کان کنی پر پابندی عائد کردی ہے۔