ان کی رہائی آج یعنی بدھ کو زائد از 10 ماہ کے بعد عمل میں لائی گئی ۔ساگر کی رہائی کے بعد ان کے بیٹے نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتےہوئے کہا کہ ان دیگر سیاسی لیڈران کی رہائی بھی جلد عمل میں لائی جانی چائیے جو گزشتہ سال سے نظر بند ہیں۔
واضح رہے جموں وکشمیر عدالت نے منگل کو نیشنل کانفرنس کے جنرل سیکرٹری علی محمد ساگر پر عائد پی ایس اے کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔