سرینگر: دفعہ 370 کی منسوخی پر سپریم کوٹ میں سماعت کے دوران چیف جسٹس آف انڈیا سی وائی چندرچوڑ نے نیشنل کانفرنس کے بانی شیخ محمد عبداللہ کی ستائش کی جس پر نیشنل کانفرنس نے خوشی کا اظہار کیا اور اسے خیر آئیند قرار دیا۔ سی جے آئی نے آج عدالت عظمی میں کہا کہ شیخ محمد عبداللہ کا سنہ 1951 میں قانون ساز اسمبلی میں خطاب جموں و کشمیر کو یونین آف انڈیا کے ساتھ ضم کرنا انکا تاریخی فیصلہ تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مثبت سوچ اور دور اندیشی شیخ محمد عبداللہ کی قدآور شخصیت بیان کرتی ہے۔ وہ ایک عظیم اور دو اندیش رہنما تھے۔
نیشنل کانفرنس نے کہا کہ جس طرح چیف جسٹس آف انڈیا نے شیخ محمد عبداللہ کی لیڈرشپ کی ستائش کی اس سے حکمران جماعت بی جے پی کو سبق حاصل کرنا چاہئے اور شیخ محمد عبداللہ کی تاریخ کو مسخ کرنے کی کوششیں ترک کرنی چاہئے۔ این سی ترجمان نے عمران نبی ڈار نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ شیخ محمد عبداللہ سے متعلق چیف جسٹس آف انڈیا کا سپریم کورٹ میں بیان بی جے پی کی آنکھیں کھولنے کےلئے کافی ہے اور انہیں اس بیان سے سبق حاصل کرنا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو شیخ عبداللہ کی شخصیت اور تاریخ پر صحیح مطالعہ کرنا چاہئے تاکہ وہ شیخ عبداللہ سے متعلق غلط بیانیہ سے گریز کرسکیں۔ عمران نبی ڈار نے کہاکہ جس طرح سے بی جے پی اور آر ایس ایس نے شیخ عبداللہ کی تاریخ کو مسخ کرنے کی کوشش کی تھی، ان سے منسوب عمارتوں کے نام کو ہٹایا گیا اور سرکاری چھٹی کو منسوخی کیا گیا۔ چیف جسٹس کے بیان سے بی جے پی کو کرارا سبق ملا ہے۔
NC on CJI remarks on Sheikh Abdullah چیف جسٹس آف انڈیا کی شیخ عبداللہ کی ستائش کی، نیشنل کانفرنس نے خوشی کا اظہار کیا - دفعہ 370 کی منسوخی پر سپریم کوٹ میں سماعت
دفعہ 370 کی منسوخی پر سپریم کوٹ میں سماعت کے دوران چیف جسٹس آف انڈیا سی وائی چندرچوڑ نے نیشنل کانفرنس کے بانی شیخ محمد عبداللہ کی ستائش کی جس پر نیشنل کانفرنس نے خوشی کا اظہار کیا۔ National Conference Reaction on CJI remarks on Sheikh Abdullah
یہ بھی پڑھیں: Judge Neelkanth Ganjoo Murder Case تین دہائی قبل کشمیری ریٹائرڈ جج نیل کنٹھ گنجو کے قتل کی تحقیقات شروع
عمران نبی ڈار نے کہاکہ جو بی جے پی نے شیخ عبداللہ کی شخصیت کے خلاف فیصلے لئے تھے فوری طور پر انہیں واپس لیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ شیخ عبداللہ کے خلاف بیانیہ ظاہر کرنے کے بجائے حکمران جماعت کو انکی سیاسی و سماجی شخصیت سے متعلق اسباق کو تعلیمی نصاب میں شامل کرنا چاہئے۔ واضح رہے کہ سپریم کوٹ میں دفعہ 370 کی منسوخی پر جاری سماعت میں معروف وکیل کپل سبل نے گزشتہ تین سماعتوں میں دفعہ 370 پر مدلل انداز میں دلائل پیش کیں۔ بحث کے دوران چیف جسٹس آف انڈیا نے کپل سبھل سے کئی سوال پوچھے۔ سماعت کے دوران آج چیف جسٹس نے شیخ عبداللہ کی ستائش کی۔