اردو

urdu

ETV Bharat / state

نیشنل کانفرنس کا 'یوم شہداء' پر خراج عقیدت - Mustafa Kamal

نیشنل کانفرنس کے معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ 'ہم نے شہداء کے مزار پر فاتحہ پڑھنے کے لئے حکام سے اجازت طلب کی تھی لیکن ہمیں اجازت نہیں دی گئی۔'

نیشنل کانفرنس کے معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفیٰ کمال
نیشنل کانفرنس کے معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفیٰ کمال

By

Published : Jul 13, 2020, 7:46 PM IST

کشمیر کی سب سے بڑی علاقائی جماعت نیشنل کانفرنس نے دارالحکومت سرینگر میں واقع پارٹی ہیڈکوراٹرز میں ایک تقریب کا انعقاد کیا جس دوران پارٹی کے سینیئر رہنماؤں نے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔

نیشنل کانفرنس کے معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفیٰ کمال

نیشنل کانفرنس کے معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفیٰ کمال نے تقریب کے حاشیہ پر میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ 'ہم نے شہید مزار پر فاتحہ پڑھنے کے لیے حکام سے اجازت طلب کی تھی لیکن ہمیں اجازت نہیں دی گئی۔ انہوں نے انتظامیہ میں کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ ان لوگوں، جو اس وقت صاحب اقتدار ہیں، کو کرسی مفت میں مل گئی ہے اور یہ لوگ عوام کے نمائندے نہیں ہیں بلکہ وہی کرتے ہیں جس سے ان کے دلی میں بیٹھے آقا خوش ہوجاتے ہیں۔

ڈاکٹر کمال نے کہا کہ مرکزی حکومت جموں وکشمیر کے آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنا چاہتی ہے جس کے لئے وہ تیزی سے کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ دفعہ 370 غیر آئینی، غیر قانونی اور غیر اخلاقی طریقے سے ختم کیا گیا اور اس کے لئے اسمبلی کی رضا مندی بھی حاصل نہیں کی گئی۔

بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری رام مادھو کی طرف سے نیشنل کانفرنس کو ہدف تنقید بنائے جانے کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا: 'ہمارے چھوٹے بڑے لیڈران یا تو گھروں میں یا جیل خانوں میں بند ہیں۔ مادھو اپنے گریبان میں جھانک کر دیکھے، لوگوں کے دلوں میں ناراضگی نہیں بلکہ نفرت ہے، ہمارے نوجوان مرنے کے لئے تیار ہورہے ہیں بلکہ مر رہے ہیں لیکن وہ لوگ ٹس سے مس نہیں ہورہے ہیں'۔

موصوف جنرل سکریٹری نے کہا کہ نیشنل کانفرنس حکومت کے سخت گیر اقدام سے ختم نہیں ہوگی۔ ان کا کہنا تھا: 'نیشنل کانفرنس آپ (حکومت) کے سخت گیر اقدام سے ختم نہیں ہوگی، ہم وہ منزل حاصل کر کے رہیں گے جب یہاں کے لوگ حقیقی معنی میں اپنے آپ کے مالک ہوں گے'۔

عمر عبداللہ کو تنقید کا نشانہ بنائے جانے کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر کمال نے کہا: 'یہاں لوگ کس کے ساتھ ہیں اس کا پیمانہ ووٹ ہے یہاں اتنی فوج رکھی گئی ہے کہ اس کو لوگ فوجی چھاؤنی کہتے ہیں، یہاں ان کی الیکشن کرانے کی نیت نہیں ہے'۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی نے عمر عبداللہ کی صلاحیتوں کو دیکھ کر کہا تھا کہ وہ ہندوستان کا وزیر اعظم بن سکتے ہیں۔

ڈاکٹر مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ملی ٹنسی میں پہلی بار یہاں یہ دیکھا گیا کہ بر سر اقتدار جماعت کے رکن اپنے کارکنوں کی ہلاکت پر یہاں آئے اور تعزیت پیش کی پہلے ایسا نہیں ہوتا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details