جموں و کشمیر میں مہنگائی کے عروج پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس پارٹی کے ترجمان عمران نبی ڈار نے کہا کہ 'مہنگائی کی شرح جموں و کشمیر میں 7.59 فیصد تک پہنچ گئی ہے جو کہ قومی افراط زر کی شرح 6.95 فیصد سے بھی زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'جموں و کشمیر کے باشندوں کے لیے انتظامیہ کی طرف سے کوئی راحت نہیں، یہاں کے لوگوں کو دیگر مسائل و مشکلات کے ساتھ ساتھ مہنگائی کے دباؤ کا بھی سامنا ہے۔ ' National Conference on price hike in JK
Inflation in Jammu and Kashmir: مہنگائی پر نیشنل کانفرنس کا انتظامیہ پر نشانہ - این سی کے ترجمان عمران نبی ڈار کی جے کے انتظامیہ پر تنقید
نیشنل کانفرنس نے جموں و کشمیر میں آسمان چھوتی مہنگائی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'غریب، یومیہ اجرت کرنے والے اور تنخواہ دار طبقہ مہنگائی کی مار جھیل رہا ہے۔' Inflation in Jammu and Kashmir
![Inflation in Jammu and Kashmir: مہنگائی پر نیشنل کانفرنس کا انتظامیہ پر نشانہ مہنگائی پر نیشنل کانفرنس کا انتظامیہ پر نشانہ](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-15041029-628-15041029-1650184312410.jpg)
انہوں نے کہا کہ 'لوگوں کا اپنا پیٹ بھرنا بہت مشکل ہو رہا ہے کیوں کہ بڑھتی ہوئی قیمتوں نے یومیہ اجرت والوں کو سب سے زیادہ متاثر کیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ 'قیمتوں میں مسلسل اضافہ عام شہریوں کو متاثر کر رہا ہے اور یہ بات زیادہ تکلیف دہ ہے کہ انتظامیہ اس رجحان کو روکنے کے لئے بامعنی اقدامات کرنے میں مسلسل ناکام نظر آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'سیاسی عدم استحکام اور عوامی حکومت کی عدم موجودگی نے پہلے ہی ہمارے لوگوں خصوصاً یومیہ اجرت پر کام کرنے والوں، ہاکرز، مزدوروں، متوسط، بی پی ایل اور تنخواہ دار طبقے کو پسِ دیوار کردیا ہے۔'
نیشنل کانفرنس پارٹی کے ترجمان عمران نبی ڈار نے مزید کہا کہ 'ان کی تمام بچتیں ختم ہوگئی ہیں اور اب یہ لوگ مہنگائی کی مار سے پِس رہے ہیں اور لوگ اپنی ضروریات پوری کرنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 'حکومت لوگوں کو خاص طور پر غریب کسانوں، ٹرانسپورٹرس، ہاکرز، تاجروں، یومیہ اجرت والوں، بی پی ایل، متوسط اور تنخواہ دار طبقے کو اپنی نااہلی کی سزا دے رہی ہے۔' NC Spokesman Imran Nabi Dar on JK Administration