چوبیس جون کو دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں جموں و کشمیر کے 14 سیاسی لیڈران کے ساتھ ہوئی میٹنگ کے چار روز بعد نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ کی رہائش گاہ پر پارٹی کے لیڈران کی میٹنگ منعقد ہوئی۔
میٹنگ میں نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما نے شرکت کی جن میں رکن پارلیمنٹ حسنین مسعودی، اکبر لون، عمر عبداللہ، علی محمد ساگر، محمد شفیع، ناصر اسلم وانی، تاہم عبدالرحیم راتھر اور محمد رمضان چودھری مودجود تھے۔
میٹنگ کے اختتام پر نیشنل کانفرنس کے رکن پارلیمنٹ حسنین مسعودی نے بتایا کہ فاروق عبداللہ نے وزیر اعظم کی اہم میٹنگ میں جن خیالات کا اظہار کیا ان سے تمام لیڈران نے اتفاق کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ لیڈران نے کہا کہ ضلع ترقیاتی جموں و کشمیر کی جو چار اگست 2019 کو جو حیثیت تھی وہ بحال ہونی چاہیے۔