نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما اور سابق ایم ایل اے سونہ وار، محمد یاسین شاہ جمعرات کی صبح انتقال کر گئے۔ محمد یاسین نیشنل کانفرنس کے سرکردہ لیڈر تھے اور ماضی میں سونہ وار حلقہ انتخاب سے ریاستی اسمبلی کے ممبر بھی رہ چکے ہیں۔
سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبد اللہ نے ٹویٹ کے ذریعے محمد یاسین کے اہل خانہ سے تعذیت کی۔