جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی اور نیشنل کانفرنس کے سربراہ فاروق عبد اللہ نے دگ وجے سنگھ کے کشمیر سے متعلق بیان پر شکریہ ادا کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ کانگریس کے اقتدار میں آنے پر آرٹیکل 370 پر غور کریں گے۔
انہوں کے کہا کہ 'میں دگ وجے سنگھ جی کا بے حد مشکور ہوں۔ انہیں دوسری جماعتوں کی طرح لوگوں کے جذبات کا احساس ہوا ہے جو اس کے بارے میں بھی بول چکے ہیں۔ میں ان کا دل سے خیرمقدم کرتا ہوں اور امید ہے کہ حکومت اس پر ایک بار پھر غور کرے گی۔'