اردو

urdu

ETV Bharat / state

Nagpur on High Alert: ناگپور میں ہائی الرٹ - امعلوم کارکن کے خلاف مقدمہ درج

ناگپور میں آر ایس ایس کے ہیڈکوارٹر سمیت اہم مقامات کا ریکے کرنے پر عسکریت پسند تنظیم جیش محمد کے نامعلوم کارکن کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہےNagpur on high alert ۔

Nagpur on high alert as Kashmiri youth conducts recce in Nagpur
ناگپور میں ہائی الرٹ جاری

By

Published : Jan 8, 2022, 10:27 AM IST

: ناگپور میں ہائی الرٹ

پولیس کو یہ اطلاع ملی تھی کہ عسکریت پسند تنظیم جیش محمد کے ایک کارکن نے ناگپور میں ریکی کی تھی جس کے بعد ناگپور میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ ناگپور کے پولیس کمشنر امیتیش کمار نے بھی اس پیشرفت کی تصدیق کی Kashmiri youth conducts recce in Nagpur۔

انہوں نے کہا کہ "گزشتہ روز ہمیں اطلاع ملی تھی کہ جیش محمد کے کے کارکن نے ناگپور میں کچھ علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے معائنہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ عسکریت پسندوں نے ناگپور میں آر ایس ایس کی عمارت کی بھی ریکی کی تھی۔ تاہم یہ بھی سمجھا جارہا ہے کہ ناگپور کے اہم مقامات کی ریکی کی گئی۔

پولیس کمشنر نے مزید کہا "راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کا صدر دفتر ناگپور میں ہے جہاں سرسنگھ چالک موہن بھاگوت اور سنگھ کے اہم عہدیدار رہتے ہیں۔ ریشم باغ میں ہیڈگیوار بھون بھی ہے۔ یہ سمجھا جاتا ہے کہ جیش محمد کے کارکن نے ان دو مقامات کی ریکی کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ان جگہوں کی تصاویر لی گئی ہیں اور اس معاملے میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس سلسلے میں یو اے پی اے ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کشتواڑ: بارہ برسوں سے فرار سابق عسکریت پسند گرفتار

جموں و کشمیر میں ایک مرکزی ایجنسی نے ایک نوجوان کو گرفتار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وہ جموں و کشمیر سے ناگپور آیا تھا اور جولائی 2021 میں دو دن تک شہر میں رہا۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ناگپور پولیس اس معاملے کی تحقیقات کےلیے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details