اردو

urdu

ETV Bharat / state

نابارڈ نے جموں و کشمیر کو 400 کروڑ روپے کی منظوری دی - پبلک ہلیتھ انجیئینرنگ

زراعت اور دیہی ترقی سے متعلق قومی بینک نے دیہی علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کو فروغ دینے کی خاطر، اِس مالی سال کے دوران مرکزی زیر انتظام جموں وکشمیر کے لیے 400 کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم کو منظوری دی ہے۔

نابارڈ نے جموں و کشمیر کو 400 کروڑ روپے کی منظوری دی
نابارڈ نے جموں و کشمیر کو 400 کروڑ روپے کی منظوری دی

By

Published : Mar 1, 2020, 5:27 PM IST

Updated : Mar 3, 2020, 2:01 AM IST

اطلاعات کے مطابق NABARD نے پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ، پبلک ہلیتھ انجینیئنرنگ اور پشو پالن محکموں میں مختلف پروجیکٹس کے لیے 400.64 کروڑ روپیے کی منظوری دی ہے۔

مالیاتی کمشنر ارون کمار مہتا کی زیر صدارت، اجلاس میں نابارڈ کے مالی تعاون سے چلنے والے منصوبوں کے تحت انجام دی گئی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

میٹنگ کے دوران انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں منظور شدہ منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا جس میں 85 دیہی سڑکیں اور پُل، 38 واٹر سپلائی اسکیمز کے علاوہ دو پشو پالن منصوبے شامل ہیں۔

NABARD نے اس سال کے اوائل میں 82 دیہی سڑکوں اور تین پلوں کی تعمیر کے لیے 209.87 کروڑ روپیے کی بھی منظوری دی ہے۔

Last Updated : Mar 3, 2020, 2:01 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details