اردو

urdu

ETV Bharat / state

کاروان امن بس سروس بحال - کاروان بس سروس بحال

سرینگر اور پاکستان زیر قبضہ کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد کے درمیان چلنے والی کاروان امن بس سروس پیر کے روز آٹھ ہفتوں کی معطلی کے بعد بحال ہوگئی۔

کاروان امن بس سروس

By

Published : Apr 29, 2019, 1:39 PM IST

کاروان امن بس سروس شمالی کشمیر کے اوڑی میں واقع کمان امن سیتو پل پر مرمت کا کام جاری رہنے کی وجہ سے آٹھ ہفتوں تک لگاتار معطل رہی۔

کاروان امن بس سروس

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پیر کی صبح ہفتہ وار کاروان امن بس سروس پاکستان زیر قبضہ کشمیر کے تین مسافروں کو لے کر سری نگر سے کمان پوسٹ کی طرف روانہ ہوئی۔

ادھر جموں کشمیر اور پاکستان زیر قبضہ کشمیر کے درمیان ایل او سی آر پار تجارت 18 اپریل سے مسلسل معطل ہے۔

قابل ذکر ہے کہ سری نگر اور مظفرآباد کے درمیان چلنے والی ہفتہ وار بس سروس کا آغاز 7 اپریل 2005 کو ہوا تھا اور تب سے اس کے ذریعے ہزاروں لوگ آرپار اپنے عزیز واقارب سے ملے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details