اردو

urdu

ETV Bharat / state

مظفر بیگ سے رشتے مزید مضبوط ہوئے: سجاد غنی لون - پی ڈی پی ایم ایل سی یاسر ریشی

مظفر بیک کی پیپلز کانفرنس میں شمولیت کے دوران پارٹی کے صدر سجاد لون، سینئر لیڈر عابد انصاری، بشیر ڈار اور عرفان پنڈت پوری موجود تھے۔

muzaffar baig
مظفر بیگ

By

Published : Mar 17, 2021, 7:25 PM IST

جموں و کشمیر کے سابق نائب وزیراعلیٰ اور سینیئر سیاسی رہنما مظفر حسین بیگ آج سجاد لون کی قیادت والی پیپلز کانفرنس میں شامل ہوئے۔ اس کے علاوہ سابق پی ڈی پی ایم ایل سی یاسر ریشی بھی پی سی میں شامل ہوئے۔

مظفر بیگ

تاہم حیران کن بات یہ ہے کہ یہ تقریب مظفر بیگ کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی۔

پیپلز کانفرنس کے ایک سینیئر رہنما نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا تھا کہ 'مظفر حسین بیگ کو ہم کافی دنوں سے پارٹی میں شمولیت کی دعوت دے رہے تھے۔'

مظفر حسین بیگ نے گزشتہ برس نومبر ماہ میں ضلع ترقیاتی انتخابات کے دوران سیٹوں کی تقسیم کے معاملے پر پی ڈی پی کو الوداع کہہ دیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ دو روز قبل سرکردہ شیعہ رہنما عمران رضا انصاری نے پیپلز کانفرنس کے جنرل سیکریٹری کے عہدے پر استعفے دیا تھا-

یہ بھی پڑھیں: کان کنی کے ٹھیکوں کا جائزہ نہ لیا گیا تو ہم احتجاج کریں گے: الطاف بخاری

سابق وزیر عمران رضا نے پی ڈی پی سے سنہ 2020 میں علیٰحدگی اختیار کر کے سجاد لون کی قیادت والی پیپلز کانفرنس میں شمولیت اختیار کی تھی۔

مظفر بیک کے شمولیت کے دوران پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد لون، سینئر لیڈر عابد انصاری، بشیر ڈار اور عرفان پنڈت پوری موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details