انتظامیہ نے مٹن کی قیمت 535 روپے فی کلو گرام مقرر کی ہے جس میں 490 روپے اوجھڑی کے ساتھ جبکہ 535 روپے اوجھڑی کے بغیر مٹن کی قیمت طے کردی گئی ہے اور اس طرح سے تمام مٹن کی دکانیں کل سے دوبارہ کھلیں گی۔ کشمیر اکنامک الائنس کے نمائندے فاروق احمد ڈار نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ مختلف مٹن ڈیلر ایسوسی ایشنوں کے نمائندوں نے اس حوالے سے بات کی ہیں اور اس پر اتفاق رائے کا اظہار کیا ہے - انہوں نے کہا کہ کل سے پورے کشمیر میں مٹن گوشت کی یہیں قیمت لاگو ہوں گی تاہم اس حوالے سے سرکاری اعلان کا انتظار ہے-
مٹن پر سیاست ختم، قصابوں اور انتظامیہ کے مابین اتفاق کے بعد قیمت مقرر
جموں و کشمیر میں مٹن گوشت کی قیمت کو لیکر قریب چار ماہ تک رہنے والا تعطل بالآخر ختم ہوگیا ہے۔
File Photo
خیال رہے کشمیر میں مٹن گوشت کی ریٹ کے حوالے سے انتظامیہ اور مٹن ڈیلرز کے مابین قریب چار ماہ تک اختلاف رائے دیکھنے کو ملا اور اس دوران مٹن فروخت کرنے والے تمام افراد نے اپنی دکانیں بطور احتجاج کے بند رکھیں تھی- ادھر مٹن کی نئ ریٹ مقرر ہونے کے بعد کل سے کشمیر میں مٹن کی دکانیں دوبارہ کھلنے جارہی ہے۔