اردو

urdu

ETV Bharat / state

Muttahida Ulema e Ahle Sunnat on Derogatory Remarks: گستاخ رسول کو سخت سزا کا مطالبہ، متحدہ علماءِ اہل سنت - ستاخ رسول کو سخت سزا کا مطالبہ

متحدہ علماءِ اہل سنت جموں و کشمیر نے کہا کہ پیغمبر اسلام ﷺ کے بارے میں توہین آمیزکلمات اور انتہائی قابل اعتراض تبصرے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور اسے انتہائی سنگین جرم سمجھتے ہیں۔ Muttahida Ulema e Ahle Sunnat on Derogatory Remarks Against Prophet (Pbuh)

Muthaida ulmayi ahli sunat press conference at srinagar
گستاخ رسول کو سخت سزا کا مطالبہ ، متحدہ علماءِ اہل سنت

By

Published : Jun 9, 2022, 5:06 PM IST

سرینگر:ممتحدہ علماءِ اہل سنت جموں و کشمیر نے بی جے پی کی قومی ترجمان نوپور شرما اور دلی یونٹ کے نوین جندل کے قرآن پاک اور پیغمبر محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے متعلق گستاخانہ کلمات پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے خلاف پارٹی کی جانب سے کی گئی معطلی کی کارروائی کو ناکافی قرار دیا ہے۔ Muttahida Ulema e Ahle Sunnat on Derogatory Remarks Against Prophet (Pbuh)

گستاخ رسول کو سخت سزا کا مطالبہ ، ممتحدہ علماءِ اہل سنت

متحدہ کے رہنماؤں مولانا غلام محی الدین نقیب، مولانا غلام رسول حامی، سید حمید اللہ حقانی، مولانا عبدالرشید داودی، مولانا ریاض الحق نورآبادی، مولانا مبارک حسین نعمانی، مفتی قمرالدین اویسی، مولانا فیاض احمد رضوی نے کہا کہ گستاخ رسول نوپور شرما اور نوین جندل نے پیغمبر اسلام اور دین اسلام کے خلاف توہین آمیز، جھوٹے اور مجروح کرنے والے الفاظ کا استعمال کیا اور مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی، جس سے تمام مسلمانوں کے قلب و جگر مجروح ہوئے ہیں۔ Prophet Remark Row

پیغمبر محمد ﷺ پر قابل اعتراض کلمات کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ان کے خلاف مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے قانون کے تحت موثر کاروائی کا مطالبہ کیا۔ متحدہ کے جنرل سکریٹری بشیر احمد ڈار نے کہا کہ حضور اکرم ﷺ رحمۃ للعالمین ہیں جنہیں مسلمانوں کے ساتھ ساتھ تمام مذاہب کے سنجیدہ لوگ احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ اہانت رسول ناقابل برداشت ہے۔ انہوں نے نوپور شرما اور نوین جندل کے خلاف قانون کے مطابق فوری کارروائی کا مطالبہ کیا تاکہ کوئی اور پیغمبر اسلامﷺ کی شان اقدس میں گستاخی کی جرأت نہ کرسکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details