اردو

urdu

By

Published : Dec 2, 2021, 9:12 PM IST

ETV Bharat / state

Kashmir COVID Orphans: کرونا سے یتیم ہوئے بچوں کی خرید و فروخت پر متحدہ مجلس علما کا اظہار تشویش

مجلس علما Majlis e Ulama نے کرونا کے دوران یتیم ہوئے بچوں Kashmir COVID Orphans کی خرید و فروخت پر پر زور مذمت کرتے ہوئے اس میں ملوث افراد اور ادارے کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔

متحدہ مجلس علما جموں و کشمیر میں شامل جملہ سرکردہ دینی، ملی، تعلیمی اور سماجی انجمنوں اور دیگر اکائیوں نے میڈیا اور مقامی اخبارات میں شائع اس رپورٹ پر شدید فکر و تشویش کا اظہار کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کرونا سے یتیم ہونے والے کشمیری بچے Kashmir COVID Orphans بھارتی بازاروں میں فروخت کئے جارہے ہیں اور بیرون کشمیر یتیم بچوں کی قیمت 75 ہزار تا 2 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔


بیان میں کہا گیا کہ سانبورہ پانپور سے تعلق رکھنے والے Global Welfare Charitable Trust, نام کی این جی او کے چلانے والے اسرار امین نام کے شخص حوالے سے میڈیا کے توسط سے ایک تحقیقاتی رپورٹ میں اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارت کی راجدھانی دہلی کے ایک ہوٹل میں اسرار امین سے تفتیش کی گئی تو اس نے اپنے زیر نگرانی کووڈ یتیم ایک بچے کو 75 ہزار روپے میں فروخت کرنے کی پیشکش کی اور بقول نامہ نگار اسرار امین نے بتایا کہ جموں و کشمیر میں بہت سے یتیم بچے ہیں لیکن اگر کووڈ یتیم چاہتا ہے تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے ۔

مجلس علما نے کہا کہ کس قدر افسوس اور صدمے کی بات ہے کہ وادی کشمیر جو روز اول سے بزرگوں، ولیوں، رشیوں، کی سرزمین رہی ہے ۔ آئے روز اس طرح کی نت نئی قسم کی سماجی برائیاں اور انسانیت سوز جرائم جنم لے رہے ہیںں وہ پوری ملت کشمیر کیلئے عموماً اورخصوصاً مشائخ و علما، ائمہ اور ذی شعور شہریوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے ۔

مجلس علما نے اس طرح کی گھنائونی حرکت کی پر زور مذمت کرتے ہوئے اس میں ملوث افراد اور ادارے کیخلاف کڑی سے کڑی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے وہیں مجلس نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ یہ وقت ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے رہنے کا نہیں ہے بلکہ متحدہ مجلس علما کے دستور اور منشور کے مطابق ہمہ گیر اصلاح معاشرہ کی مہم میں تیزی لانے اورسماج میں بیداری پیدا کرنے کیلئے ہر سطح پر بھر پور اور منظم جدوجہد کا وقت ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : Kashmir COVID Orphans: یتیم بچوں کی خرید و فروخت کا دعویٰ، انتظامیہ حرکت میں



واضح رہےکہ متحدہ مجلس علما میں جملہ تنظیمیں اور انجمنیں شامل ہیں ان میں انجمن اوقاف جامع مسجدسرینگر، دارالعلوم رحیمیہ بانڈی پورہ ، مفتی اعظم کی مسلم پرسنل لاءبورڈ انجمن شرعی شیعان، جمعیت اہلحدیث، جماعت اسلامی،کاروان اسلامی، اتحاد المسلمین، انجمن حمایت الاسلام،انجمن تبلیغ الاسلام،جمعیت ہمدانیہ،انجمن علمائے احناف،دارالعلوم قاسمیہ،دارالعلوم بلالیہ ، انجمن نصرة الاسلام، انجمن مظہر الحق،جمعیت الائمہ والعلماء، انجمن ائمہ و مشائخ کشمیر،دارالعلوم نقشبندیہ ، دارالعلوم رشیدیہ ،اہلبیت فاؤنڈیشن، مدرسہ کنز العلوم ،پیروان ولایت،اوقاف اسلامیہ کھرم سرہامہ ،بزم توحید اہلحدیث ٹرسٹ، انجمن تنظیم المکاتب ، محمدی ٹرسٹ، انجمن انوار الاسلام،کاروان ختم نبوت اور دیگر جملہ معاصر دینی، ملی ، سماجی اور تعلیمی انجمن کے ذمہ داران وغیرہ شامل ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details